قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے

جمعرات 9 اکتوبر 2014 09:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اکتوبر۔2014ء) قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف نیشنل سکیورتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں عسکری اور سیاسی قایدت موثر جوابی حکمت عملی کی منظوری دے گی نیشنل سکیورتی کمیٹی کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ اجلاس میں کمیٹی کے وزارتی ارکان اور سروسز چیف شرکت کریں گے اجلاس رواں ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :