سیالکوٹ ،بھارتی فورسز کی سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر عید الاضحی کے تینوں روز وحشیانہ اور بلااشتعال فائرنگ اور بمباری ،2مردوں ، ایک خاتون اور دو بچوں سمیت10فراد شہید جبکہ 30سے زائدشدید زخمی

جمعرات 9 اکتوبر 2014 09:35

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اکتوبر۔2014ء)بھارتی فورسز کی جانب سے سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر عید الاضحی کے تینوں روز وحشیانہ اور بلااشتعال فائرنگ اور بمباری سے 2مردوں ، ایک خاتون اور دو بچوں سمیت10فراد شہید جبکہ 30سے زائدافراد شدید زخمی ہوے ہیں جبکہ سینکڑوں مکان تباہ ہونے کے علاوہ سینکڑوں مویشی بھی جاں بحق ہو گئے۔ بھارتی سیکورتی فروسز( بی ایس ایف ) نے عید الاضحی کے پہلے روز صبح6بجے کے قریب سیالکوٹ ورکنگ باونڈری لائن کے چاروا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جسکے نتیجہ میں55سالہ رزاق لال دین،60سالہ سیلمہ بی بی اور عدیل اور حماد شہید ہوئے جبکہ24سالہ کبیر ولد ایم مشتاق،6سالہ ایمان جاوید،6سالہ عقیل جاوید، ایم اسحاق ولد شکر دین،46سالہ بیلا زوجہ مستنصر شدید زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

عید کے دوسرے روز بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے چاروا سیکٹر کے رنہور کی صائمہ زوجہ مجید، فضا دختر مجید شدید زخمی ہوئے، تیسرے روز بھارتی سیکورٹی فورسز نے باجڑہ گڑھی، موضع ڈالووالی، ٹھٹی مندنوالی سیکٹر پر شدید فائرنگ اور بم گرائے جسکے نتیجہ میں باجڑہ گڑھی کے علاقہ سکھے چک کا رہائشی50سالہ شمس دین اور آصف چپراڑ، محمد اسلم ، غلام حسین سمیت6افراد شہید ہوے جبکہ اعجاز ولد انور، 50سالہ ایم یونس اور50سالہ عبدالرزاق شدید زخمی ہوگئے۔

تمام زخمیوں کو سیالکوٹ سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ۔ بلااشتعال فائرنگ اور بمباٹمنٹ سے سینکڑوں مکان تباہ ہونے کے علاوہ سینکڑوں مویشیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔ چناب رینجرز فائرنگ اور بمباٹمنٹ کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ بعض علاقوں میں بھارتی سیکورٹی فورسزکی شیلنگ کے دھوئیں سے لوگوں کو الرجی اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ بعدازاں باجڑہ گڑھی سٹاپ پر سینکڑوں متاثرہ افراد نے انڈین فورسز کے خلاف احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے پاک آرمی کے حق اور مقامی نمائندوں کے خلاف بھی نعرے بازی کی ام کا کہنا تھا کہ سینکڑوں دیہاتوں میں فائرنگ اور شیلنگ سے جانی نقصانات کے علاوہ سینکڑوں مکانات تباہ ہوئے مگر کوئی مقامی نمائندہ انکی دادرسی کے لئے نہیں پہنچا۔

متعلقہ عنوان :