ٹوئٹر کی لوکیشن غلط ہے میں پاکستان میں نہیں،ذبیح اللہ مجاہد،میرے ٹوئٹر اکاوٴنٹ میں گڑبڑ کی گئی، یہ واقع دشمنوں کی سازش ہے، دشمن کی جعلی کارروائی کا پول کھل گیا ، اعتماد سے کہہ رہا ہوں کہ میں اپنے ملک میں ہی ہوں، ترجمان افغان طالبان کا بیان

اتوار 5 اکتوبر 2014 10:30

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء ) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ وہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں موجود ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعے کو ان کے ٹوئٹر اکاوٴنٹ سے کی جانے والی ایک ٹویٹ میں ان کی لوکیشن یا ٹویٹ کرنے کا مقام صوبہ سندھ آیا تھا۔ذبیح اللہ مجاہد نے اس واقعے کو ’دشمن کی سازش‘ قرار دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ وہ یقیناً افغانستان میں ہی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں اکثر افغان طالبان کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا جاتا رہا ہے تاہم پاکستان انھیں پناہ دینے کے الزام سے انکار کرتا ہے۔ٹوئٹر کے صارفین کی جانب سے طالبان کے ترجمان کی لوکیشن کی نشاندہی ہونے کے بعد ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ کی ہے کہ ’میرے ٹوئٹر اکاوٴنٹ میں گڑبڑ کی گئی ہے۔ دشمن کے منصوبے کے تحت کی گئی کوششوں کے نتیجے میں وہ دکھا رہا ہے کہ میں پاکستان کے صوبہ سندھ میں موجود ہوں۔ میں اس کوشش کو جعلی اور شرمناک قرار دیتا ہوں۔‘ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’اب جبکہ دشمن کی جعلی کارروائی کا پول کھل گیا ہے میں پورے اعتماد سے کہہ رہا ہوں کہ میں اپنے ملک میں ہی ہوں۔‘ترجمان کے مطابق وہ اپنا اصل مقام ظاہر نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :