طاہرالقادری کے کارکنوں نے مجھے مارا تو اپنا غصہ گاڑیوں پر نکالا، گلو بٹ ،پولیس کے ساتھ میرا کوئی رابطہ نہیں ،پولیس والے نااہل ،میں سویلین آدمی ہوں

اتوار 5 اکتوبر 2014 10:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء)سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلوبٹ نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کے کارکنوں نے مجھے مارا تو میں نے اپنا غصہ گاڑیوں پر نکالا،اپنے کئے پر قوم سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں،وکلاء تحریک میں حصہ لیا تھا،سماجی کام بھی کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب مجھے عدالت کے احاطے میں مارا گیا تو میڈیا نے پھر بھی میرا ساتھ نہیں دیا،پولیس کے ساتھ میرا کوئی رابطہ نہیں ہے،پولیس والے نااہل ہیں،میں سویلین آدمی ہوں،پولیس والے میرے پیچھے کیوں دوڑ رہے تھے،میں کوئی ملک کا وزیراعظم یا صدر تو نہیں تھا کہ میرے پیچھے بھاگ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے غصے میں آکر گاڑیاں توڑیں،اس میں حکومت کا پولیس کا کوئی ہاتھ نہیں ہے،میں نے غصے میں آکر انسانوں پر حملہ کرنے کے بجائے گاڑیاں توڑنے کو اولیت دی،کسی انسان کو میں نے نہیں مارا۔

متعلقہ عنوان :