تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخواہ جاوید نسیم کا وزیراعلیٰ پرویز خٹک کیخلاف احتجاج ، رکن اسمبلی نے ” گو خٹک گو “ کے نعرے لگوادیئے ، گو نواز گو کے بعد گو خٹک گو بھی چلے گا ، جاوید نسیم ، خان صاحب گدھے اور گھوڑھے میں تمیز کریں ، پرویز خٹک سے جان چھڑانی ہے ، جاوید نسیم کی پریس کلب کے سامنے احتجاج

اتوار 5 اکتوبر 2014 10:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء) تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی جاوید نسیم کا اپنے ہی وزیراعلیٰ کیخلاف احتجاج ، جاوید ہاشمی کے بعد جاوید نسیم بھی پارٹی سے ناراض ہوگئے ، گو نواز گو کے نعرے گو خٹک گو میں بدل گئے ، پرویز خٹک سے مستعفی ہونے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

پشاور میں پریس کلب کے سامنے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے جاوید نسیم نے کہا کہ عمران خان گدھے اور گھوڑے میں تمیز کریں بہت ہوگیا اب پرویز خٹک سے جان چھڑھانی ہے پندرہ اکتوبر پانچ کے ٹولے کو ہر صورت بے نقاب کروں گا مجھے یا میرے بچوں کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ اور آئی جی کے پی کے پر ہوگی ۔

اگلا وزیراعلیٰ پشاور سے ہوگا پرویز خٹک اپنے حلقے نوشہرہ کو نواز رہے ہیں پرویز خٹک سے وزارت اعلیٰ چھین لیں گے اور ان کے بیٹوں کی کرپشن کے ثبوت میں پیش کروں گا میں عمران خان صاحب کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کے اردگرد ٹولہ لیور نہیں رسکتا خان صاحب سے پوچھتا ہوں کہ تبدیلی اور کرپشن ختم کرنے کا نعرہ کہاں ہے انہوں نے کہا کہ گو نواز گو کے ساتھ اب گو خٹک گو کا بھی ہمارا نعرہ ہے ۔