ایم ڈی پی آئی اے نے 10 افغانوں کے غیرقانونی لندن جانے کا نوٹس لے لیا ،اسلام آباد ایئرپورٹ پربورڈنگ کارڈ جاری کرنے والے اہل کارخرم شہزاد کو غفلت برتنے پرمعطل کردیا گیا

اتوار 5 اکتوبر 2014 10:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء ) ایم ڈی پی آئی اے نے 10 افغانوں کے غیرقانونی طورپرلندن جانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیے دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پربورڈنگ کارڈ جاری کرنے والے اہل کارخرم شہزاد کو غفلت برتنے پرمعطل کردیا گیا ہے۔ایم ڈی پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کے سفری دستاویزات کی چیکنگ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، غفلت کے مرتکب پی آئی ا ے اہل کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :