سعودی عرب، امارات سمیت کئی خلیجی ملکوں میں عیدلاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی، مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید الاضحیٰ ادا کر دی گئی، لاکھوں مسلمانوں نے سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی، امریکا اور کینیڈا میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے عید منائی ، بعض کمیونیٹیز ا آجعید منائیں گی، برطانیہ میں اس بار بھی 3 عیدیں منائی جائیں گی

اتوار 5 اکتوبر 2014 10:09

ریاض ،لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء )سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات اورعراق سمیت کئی خلیجی ممالک میں ہفتہ کو عیدلاضحی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ امریکا اور کینیڈا میں مسلمانوں کی بڑی تعداد ا نے ہفتہ کو عید منائی جبکہ بعض کمیونیٹیز اتوار کوعید منائیں گی۔ برطانیہ میں اس بار بھی 3 عیدیں منائی جائیں گی۔سعودی عرب میں لاکھوں مسلمانوں نے ہفتہ کو عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید الاضحٰی کے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں ہزاروں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی ، مکہ مکرمہ میں ہونے والے نماز عید کے اجتماع میں امامت کے فرائض ڈاکٹر سعود الشریم نے ادا کئے ، اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے ، مسلمانوں نے اللہ کے حضور خشوع خضوع سے دعا کی اور اپنے گناہوں کی معافی مانگی ، ڈاکٹر سعود الشریم نے نماز عید کے خطبے میں فلسفہ قربانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات، مصر اور عراق سمیت کئی خلیجی ممالک میں بھی مسلمانوں نے سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی۔

برطانیہ میں اس بار بھی تین عیدیں ہوں گی۔اسپین کے تمام شہروں میں ہفتہ کو سنت ابراہیمی ادا کی تاہم اسپین میں مقیم اہل تشیع مکتب فکرنے عیدالاضحی اتوار کو منانے کا اعلان کیا ہے۔فرانس میں اہل سنت مکتبہ فکر نے ہفتہ کو عید منائیجبکہ شیعہ برادری اتوار کو عیدالاضحی منائے گی۔

آسٹریا بھرمیں بھی عیدالاضحی ہفتہ کو منائی گئی جبکہ وہاں موجود اہل تشیع آج اتوار کو عید منائیں گے۔امریکا اور کینیڈا میں دو عیدیں منائی جائیں گی۔ طے شدہ کیلنڈر کے تحت بیشتر اسلامی تنظیمیں ہفتہ کو اللہ کی راہ میں قربانی کریں گی۔ جبکہ رویت ہلال کے اصول کو اپنانے والی تنظیمیں اتوارکو عیدمنائیں گی۔فلسطین میں ہفتہ کو عیدالاضحیٰ منائی گئی۔33 سال بعد بیت المقدس میں عیدالاضحیٰ اور یہودیوں کا مذہبی تہوار Yom Kippur ایک ساتھ ہونے کے سبب اسرائیلی فوج نے بیت المقدس پر بھاری فوج تعینات کر دی ہے اور مغربی کنارے کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کردیا ہے۔