رحمان ملک کا ارجمند اظہر کی برطرفی کے معاملے پر اظہار لاتعلقی ، برطرفی سے میرا کوئی، پارلیمانی کمیٹی تحقیقات کرے، چیئرمین سینیٹ ،رجمند اظہر کو خط

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 10:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء ) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ارجمند اظہر کی برطرفی کے معاملے سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ، ارجمند اظہر اور ٹریول ایجنٹس ایسو سی ایشن کو خط کر اپنی لاتعلقی کا اظہار کیا اور کہا کہ جمند اظہر کی برطرفی سے میرا کوئی تعلق نہیں، کمیٹی معلوم کرے کیا ارجمند اظہر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور کہا کہ ارجمند اظہر کی برطرفی کے پیچھے کوئی سیاسی دباوٴ تھا۔

انہوں نے خط میں رحمان ملک نے ارجمند اظہر کو قانونی مدد کی پیشکش کرتے ہوئے موٴقف اختیار کیا ہے کہ میں قانون اور انصاف پر یقین رکھتا ہوں، آپ کی برطرفی کا سن کر بہت افسوس ہوا، ویڈیو واقعے کی بنیاد پر آپ کی برطرفی نا انصافی ہے، شوکاز نوٹس کے بغیر کمپنی آپ کو برطرف نہیں کرسکتی۔

(جاری ہے)

سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے تیسرا خط چیئرمین ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کو لکھا جس میں ارجمند اظہر کی برطرفی کے معاملے پر موٴقف پیش کیا۔

واضح رہے کہ وی آئی پی شخصیات کے باعث پرواز لیٹ ہونے کے معاملے پر سوار مسافروں نے شدید احتجاج کیا گیا تاہم دو گھنٹے کی تاخیر کا سبب بننے والے پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک اور رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کو مسافروں نے طیارے سے اتار دیا تھا، یہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سیاستدانوں کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔

متعلقہ عنوان :