خوشحال اور پرامن پاکستان کے خواہاں ہیں، بھارت،دہشت گردی سے بھارت کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، وزیرداخلہ

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 10:03

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء)بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک کو کمزور نہیں کیا جا سکتا،ہم خوشحال اور پر امن پاکستان کے خواہاں ہیں،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ سے پرامن پاکستان کا خواہشمند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک کی طرف سے بھارت کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں سے بھارت کو کمزور نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کئی مرتبہ وعدے کئے مگر پاکستان کی سرزمین سے برابر بھارت مخالف کارروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :