پی ٹی آئی کے ناراض رکن اسمبلی کا پرویز خٹک کیخلاف دھرنے کااعلان ،دھرنے میں وزیراعلیٰ اورحکومت کی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے گا، جاویدنسیم

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 10:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن خیبرپختونخوااسمبلی جاوید نسیم نے وزیراعلیٰ کے خلاف10اکتوبرکودھرنے کااعلان کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں کے خلاف پارٹی کیناراض ایم پی اے جاویدنسیم نے بغاوت کرتے ہوئے10اکتوبرکوپشاورمیں دھرنے کااعلان کیا ہے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئیجاویدنسیم کاکہناتھا کہ وہ دھرنے میں وزیراعلیٰ اورحکومت کی کرپشن اوردوسری بے قاعدگیوں کوبینقاب کر ینگے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ تبدیلی کے دعوے جھوٹے ہیں، پولیس کارویہ بدلہ نہ ہی کوئی اورتبدیلی ا?ئی۔ انہوں نے کہا کہ پشاورمیں پینے کے پائپ بوسیدہ اوریرقان پھیلانے کاسبب ہیں، ان کوتبدیل نہیں کیاجارہا۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ عوام کے مینڈیٹ کااحترام نہیں کرتے، انہیں دوکروڑجبکہ منظورنظرایم پی ایز کو 30کروڑ روپے کا فنڈ دیا گیا اور پشاورکونظراندازکیاجارہاہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ دھرنے میں ان کے ساتھ کئی دوسرے ایم پی ایزبھی شامل ہونگے