تحریک انصاف کی مخالف سیاستدانوں کے بارے میں گھیراوٴکرنے کی پالیسی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے ،خواجہ سعدرفیق ،عمران خان ابھی تک سیاسی طورپربالغ نہیں ہوئے ،انہیں کسی سیاسی انسٹیٹیوشن میں تربیت لینے کی ضرورت ہے ، بیان

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 10:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مخالف سیاستدانوں کے بارے میں گھیراوٴکرنے کی پالیسی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے ،عمران خان ابھی تک سیاسی طورپربالغ نہیں ہوئے ،انہیں کسی سیاسی انسٹیٹیوشن میں تربیت لینے کی ضرورت ہے ۔جمعہ کے روزجاری ایک بیان میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ عمران خان مخالف سیاستدانوں کی تضحیک اورگھیراوٴکی سازش بندکریں اوران سے ایسی چیزیں کہنے کی توقع نہیں تھی ۔

انہوں نے کہاکہ بظاہروہ کہتے ہیں کہ وہ آکسفورڈکے پڑھے ہیں لیکن لگتاہے کہ وہاں تعلیم کے بجائے کسی اورمقصدکیلئے گئے تھے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کواقتدارکی بھوک شدت سے محسوس ہورہی ہے ،جس کی وجہ سے عمران خان تمام اخلاقی حدودپھلانگ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اپنے مخالف پرحملے لیڈرنہیں گینگسٹرکرواتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی ناکامی کاانتقام جمہوریت سے نہ لیں اورعوام کی خدمت کریں اورآئندہ چارسال حکومت کی مدت پوری ہونے کاانتظارکریں اگرآئندہ انتخابات میں قوم نے انہیں موقع فراہم کیاتوپھراپنی قسمت آزمائی کریں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے متوالے صبرکادامن نہ چھوڑیں کیونکہ ان کامقابلہ غیرسیاسی ذہن رکھنے والوں اورکنسلڈمیں ناچنے والوں سے ہے۔