نواز شریف کا برطانیہ میں کوئی کارو بار ہے نہ وہاں کو ئی ٹیکس دیتے ہیں ،عمران خان جھوٹ بول کر اپنی عاقبت خراب نہ کریں ،پرویز رشید

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 10:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پر ویز رشید نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا برطانیہ میں کوئی کارو بار نہیں ہے اور نہ ہی وہاں کو ئی ٹیکس دیتے ہیں ،عمران خان جھوٹ بول کر اپنی عاقبت خراب نہ کریں جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ وزیر اعظم کے برطانیہ میں اثاثے ثابت کریں یا پھر جھوٹ بولنے کی قوم سے معافی مانگے اور اس کے ساتھ سیاست کو چھوڑ دیں انہوں نے کہا کہ سیاست کا جو حشر ان دھرنوں میں ہوا ہے اس کی سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی عمران خان سیاسی طور پر بچگانہ ذہن رکھتے ہیں انہیں سیاسی تربیت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان سیا سی تربیت اور کسی کا عزت احترام سیکھ لیتے تو ان کی نیک نامی میں اضافہ ہو جاتا اس سے ان کے قد کاٹھ اور نیک نامی میں اضافہ ہوتا۔