پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری، 15 دہشت گرد ہلاک، جیٹ طیاروں نے جمرود اور باڑہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی،میر علی، میرانشاہ سمیت شمالی وزیرستان کا بڑا علاقہ کلیئر کرایا لیا گیا، ترجمان پاک فوج

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 09:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء) آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں پر کاری ضربیں لگانے کا سلسلہ جاری ہے، خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی تازہ فضائی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطا بق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کے علاقوں جمرود اور باڑہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد مارے گئے، کارروائی میں 3 ٹھکانے بھی تباہ کئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق 15 جون سے جاری آپریشن میں اب تک 1260 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے 170 سے زائد ٹھکانے تباہ کئے گئے۔پاک فوج کا کہنا ہے کہ میر علی، میرانشاہ، دتہ خیل سمیت شمالی وزیرستان کا بڑا علاقہ دہشت گردوں سے کلیئر کرایا جاچکا ہے۔