حکمرانوں نے ہر پاکستانی کو 88 ہزار روپے کا مقروض بنا دیا ،عمران خان ،کوئی احمق ہی ملک سے باہر جا کر اکیاون روز تک سڑک پر بیٹھنے کا منصوبہ بنا سکتا ، دھرنے میں عید میری زندگی کی بہترین عید ہوگی، عوام حقوق کیلئے نکلنے کو تیار ہیں، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 09:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء) اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب قوم اور قیادت اکٹھی ہو جائے تو کچھ بھی ناممکن نہیں رہتا۔ دھرنے والوں پر لندن پلان کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ ایسا پلان کوئی احمق ہی بنا سکتا ہے۔ سڑک پر بیٹھنے کی منصوبہ بندی اپنے ملک میں رہ کر بھی ہو سکتی ہے۔ دھرنے سے ملک کو نقصان نہیں بلکہ عوام کا فائدہ ہوا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا جب تک احتساب نہیں ہوگا الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

صرف پانچ سو افراد کا احتساب کر لیا جائے تو ملک ٹھیک ہو جائے گا۔نواز شریف پاکستان میں ٹیکس نہیں دیتے، برطانیہ میں 2 ارب روپے ٹیکس دیا، میرٹ پر 200 افراد ملک کو بہتر بناسکتے ہیں۔- عمران خا نے کہاعمران خان نے کہا کہ دھرنے میں عید میری زندگی کی بہترین عید ہوگی، عوام حقوق کیلئے نکلنے کو تیار ہے، واپڈا، پی آئی اے، ریلوے چلانے کیلئے پروفیشنلز کی ضرورت ہے، آئی جی خیبرپختونخوا نے پولیس کو بہترین بنادیا ہے، تھانہ کلچر سے عوام خوفزدہ ہیں، غلط استعمال سے پولیس غلط کام کرتی ہے، ادارے چلانے کیلئے لوگوں کی فہرستیں بنانا شروع کردی ہے۔