اپنی محنت کی فصل کسی اور کو نہیں کاٹنے دینگے، 50 روزہ مہم کامیاب ہوگئی، اب انتخاب و انقلاب ساتھ چلیں گے،طاہر القادری، دوست دشمن سامنے پیچھے والے سب جان لیں ہم مرسکتے ہیں انقلاب کے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ،کوئی خوش فہمی میں نہ رہے انقلاب کاخطرہ نہ ٹلا ہے نہ ٹلے گا، عوام پرذمہ داری بڑھ گئی، شرکاء انقلاب کو ساری عمل دس نفلی حج کا ثواب ملے گا، مسلمان کا اصل کام دکھی، مظلوم انسانیت کی خدمت اور ظلم و جبر کے نظام کا خاتمہ ہے، شاہراہ دستور پر خطبہ جمعہ سے خطاب

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 09:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاہے کہ اپنی محنت کی فصل کسی اور کو نہیں کاٹنے دینگے، 50 دن سے زائد عوام میں شعور آگاہی کی مہم کامیاب ہوگئی ، اب انتخاب و انقلاب ساتھ ساتھ چلیں گے، دوست دشمن سامنے پیچھے والے سب جان لیں ہم مرسکتے ہیں انقلاب کے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ،کوئی خوش فہمی میں نہ رہے انقلاب کاخطرہ نہ ٹلا ہے نہ ٹلے گا، عوام پرذمہ داری بڑھ گئی، شرکاء انقلاب کو ساری عمل دس نفلی حج کا ثواب ملے گا، مسلمان کا اصل کام دکھی، مظلوم انسانیت کی خدمت اور ظلم و جبر کے نظام کا خاتمہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہراہ دستور پر انقلاب دھرنا میں خطبہ جمعہ کے دور ان کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کاکہ پہلے انقلاب اور اب انتخابات میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد آپ کا ثواب دگنا ہوگیاہے اور اب ہمارے کندھوں پر بوجھ دگنا ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جب سے ہم نے انتخابی سیاست سے کنارہ کشی اختیارکی تھی ہمارے اوپر ایک ذمہ داری تھی انقلابی جہدوجہد کی اس نظام کے خلاف یہ ایک جنگ تھی ایک جہاد تھا اب انقلابی جدوجہد ہماری برقرارہے وہ ہمارا ایمان ہے وہ ہم ایک دن کیلئے بھی ترک نہیں کرسکتے انقلاب کی جدوجہد ہمارے لئے جینا مرناہے ۔

یہ انقلابی جدوجہد جاری رہے گی اب یہ طویل جدوجہد ہوگئی ہے ہم انقلاب سے کبھی دستبردارہوئے نہ ہوسکتے ہیں نہ کبھی ہوں گے ۔اب ہماراہردن دھرنے کی طرح کا دن ہوگا۔دھرنہ ختم کرنے کا دن ہمارااپنا فیصلہ ہوگا ہم جو بھی فیصلہ کریں اس پر کارکنوں کااختیار ہے کسی کو ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اب اگلی زندگی میں جتنا وقت ملے ہردن دھرنے کی طرح کاہوگاہردن دھرنے کا ہوگا۔

شکل مختلف ہوگی مگر دھرنا جس مقصدکیلئے کیا ہم شہید توہوسکتے ہیں پیچھے ہٹ نہیں سکتے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ آپ نے حج فرض ہونے کے بعد زندگی میں صرف ایک بار حج کیا اور جو ایک حج کیا وہ بھی فریضہ اداکرنے کیلئے کیا۔آپ کی حیات کی دائمی جدوجہد امت اورانسانیت کی فلاح کیلئے تھی یہی سنت انقلاب دھرنا کے شرکاء ادا کررہے ہیں حج کا دن سال میں ایک بار آتاہے اورحج کی سعادت بھی اللہ نے سال میں ایک بار ہی فرض کی۔

حج کے عمرمیں ایک بارفرض ہے، لیکن ایسے کئی اعمال بیان کیئے جو انسانی خدمت کے اعمال ہیں ظلم کے خلاف آواز بلندکرنے کے اعمال ہیں کئی اعمال ایسے بیان کئے کہ ان کی انجام دہی سے ا یسے ہے کہ آپ نے ساری عمر حج کیا۔کسی عمل کیلئے دس سال کسی عمل کیلئے بیس سال اور کسی عمل پر فرمایا کہ عمر بھر نفلی حج کا اجر ہے۔آپ ایک ایسے عمل میں مصردف ہیں جس پر اللہ کریم آپ کو نفلی حج کاثواب دے رہاہے۔

ہم نے جس جنگ کا آغازکیا ہے اب یہ ختم نہیں ہوسکتی ۔اب دھرنا50,60دن کا نہیں ہوگا یہ دھرنا تحریک ہوگا۔انقلاب کا ایجنڈاہم ختم نہیں کرسکتے دوست دشمن سامنے پیچھے والے سب جان لیں ہم مرسکتے ہیں مگرانقلاب کے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے صرف حالات کے پیش نظر سپین لمبا ہوگیامگر آقا علیہ الصلوة نے غزوہ بدربھی کیا،غزوہ احدبھی آیا زخم بھی آیا مگر حضرت مصطفی کے قدم بڑھتے رہے اور آخر فتح مکہ آیا۔

یہ انقلاب ایک ایسا سفر ہے کہ اب سنت مصطفی پر عمل کرتے ہوئے ہماراہرروز دھرنہ ہوگا ہرروز قدم بڑھتے رہیں گے کوئی بھول کر بھی نہ سوچے ہمارے قدم پیچھے جائیں گے آگے ہی آگے جائیں گے۔انقلاب کی جدوجہد جاری رہے گی کوئی یہ نہ سمجھے کہ انتخابی جماعت بنانے کے بعد انقلاب سے پیچھے ہٹیں گے اب دوہرابوجھ ہے آپ پر آپ کو قبول ہے۔انقلابی جدوجہد،اصلاح کی جدوجہد،سسٹم سے ٹکرانے کی جدوجہداب کل کا جوفیصلہ ہے وہ یہ کہ ہم نے ذمہ داری اپنے کندھوں پر ایک اورڈال لی ایک کندھے پرانقلاب اورایک کندھے پر انقلاب کی ذمہ داری رکھیں گے۔

کوئی خوش نہ ہوکہ اب عوامی تحریک کی جدوجہد انقلاب کاخطرہ ٹل گیا، آپ ایسے خواب نہ دیکھیں انقلاب کاخطرہ نہ ٹلا ہے نہ ٹلے گا ۔ہماری دانست میں پہلے عوام کو اتنا شعوراوربیداری نہیں ملی تھی کہ ہمارے میسج کو گھر گھر پہنچایاجاسکے ہم نے محنت کی اور50دنوں میں وہ کمائی ہوگئی کہ اب اس کی کٹائی کریں ۔محنت ہم کریں،بیداری شعور کا پیغام ہم دیں انہیں یہاں تک ہم لے آئیں اورجب الیکشن کا وقت آئے فصل کوئی اورکاٹ کے لے جائے توجوفصل ہم نے اگائی ہے اسے کاٹیں گے بھی خود بس ایک بوجھ اوربڑھا دیا۔

انتخابی جدوجہد کامطلب انقلاب سےWith Drawنہیں بس اب انتخات کا میدان خالی نہیں چھوڑیں گے اب بیجی ہوئی فصل اپنے اگائے ہوئے پھل خود کاٹ کے کھائیں گے۔اللہ رب العزت ایام حج کی برکت سے انشاء اللہ ہم انقلاب میں بھی فتح لیں گے اورانتخاب میں بھی۔اب ہمیں منزل پر پہنچنا ہے ایک ہاتھ میں انقلاب اور دوسرے ہاتھ میں انتخاب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :