کچھ عناصر ملک میں بے چینی پھیلانے کیلئے اسلام کا نام استعمال کررہے ہیں، نواز شریف ، علماء کرام دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں، مری میں تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو وقت سے پہلے مکمل کیا جائے گا‘ حکومت مری کے خوبصورت تفریحی مقام کی ترقی کیلئے اربوں روپے کے 16 منصوبوں پر کام کر رہی ہے‘ مری کے محلقہ علاقوں اور آزاد جموں و کشمیر کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی اور ہسپتال تعمیر کیا جائے گا وزیراعظم کی علماء کے وفد سے گفتگو، مری میں اجتماع سے خطاب

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 09:52

اسلام آباد، مری (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے مری کے پرفضا سیاحتی مقام کی ترقی اور اس کی خوبصورتی بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو وقت سے پہلے مکمل کیا جائے گا۔ جمعہ کو مری بس ٹرمینل اور جنرل پوسٹ آفس بلڈنگ کے دورے کے بعد مقامی افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ مری میں پانی کی قلت کے دیرینہ مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مری کے خوبصورت تفریحی مقام کی ترقی کے لئے اربوں روپے کے 16 منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مری کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے جامع منصوبہ شروع کیا گیا ہے اور اس کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء علماء کرام کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے علماء سے بین المذاہب رواداری کے فروغ کی اپیل اور کہا کہ انہوں نے علماء کرام سے کہا کہ وہ پاکستان کوپرامن اور ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا مثبت کردار اداکریں۔

وزیراعظم محمد نوازشریف نے علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے برداشت اور بین المذاہب رواداری کوفروغ دیں۔وہ علماء اور مشائخ کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے جمعہ کے روز ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو دہشت گردی اور بجلی کی کمی جیسے بہت سے مسائل ورثے میں ملے ہیں انہوں نے علماء کرام سے کہا کہ وہ پاکستان کوپرامن اور ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا مثبت کردار اداکریں۔

انہوں نے اسلام کا پیغام پھیلانے اور اسلامی روایات کو عام کرنے میں علماء کے کردار کو سراہا۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت لوگوں کو سماجی اور معاشی انصاف فراہم کرنے پر کاربند ہے اور اصلاحات کی سفارشات کے لئے کابینہ کی سب کمیٹی تشکیل دی ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ عناصر ملک میں بے چینی پھیلانے کیلئے اسلام کا نام استعمال کررہے ہیں