امریکہ ، طالبان کیس میں بری ہونیوالے پاکستانی نژاد شہری کا امریکی حکومت کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ

جمعہ 3 اکتوبر 2014 09:03

میامی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اکتوبر۔2014ء) امریکہ میں طالبان کے ساتھ تعلق کے الزام کیس میں بری ہونیوالے پاکستانی نژاد شہری عرفان خان نے امریکی حکومت کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرفان خان نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرکے اس پر مقدمہ چلایا گیا جس سے نہ صرف اسے ذہنی اذیت پہنچی بلکہ اس کے کئی ملین ڈالر بھی اس کیس پر خرچ ہوئے انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اب انہوں نے امریکی حکومت کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :