قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قواعد وضوابط کا ایم این اے ڈاکٹر میش کمار اور سینیٹر رحمان ملک کے ساتھ کراچی ائرپورٹ پر واقعہ پر ازخود نوٹس،جہاز میں ڈیڑھ گھنٹے تاخیر فنی خرابی کی وجہ سے آئی ، پچیس منٹ تاخیر بورڈنگ کارڈ نکالنے کی وجہ سے ہوا تاخیر کرنے والوں کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے،سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن ،کمیٹی نے معاملہ موخر کردیا

جمعہ 3 اکتوبر 2014 09:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اکتوبر۔2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط نے ایم این اے ڈاکٹر میش کمار اور سینیٹر رحمان ملک کے ساتھ کراچی ائرپورٹ پر پیش آنے والے واقع پر ازخود نوٹس لے لیا ہے ، سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن نے کہا کہ جہاز میں ڈیڑھ گھنٹے تاخیر فنی خرابی کی وجہ سے آئی جبکہ پچیس منٹ تاخیر بورڈنگ کارڈ نکالنے کی وجہ سے ہوا تاخیر کرنے والوں کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے جس پر کمیٹی نے معاملہ موخر کردیا ۔

کمیٹی کااجلاس چوہدری اسد رحمن کی سربراہی میں جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں لاڑکانہ ائرپورٹ پر پیپلز پارٹی کے ایم این اے ایاز سومرو کے ساتھ پیش آنے والے واقع پر تحریک استحقاق پر تبادلہ خیال کیا گیا جس پر سپیکرٹری اپوزیشن ڈویژن محمد علی گردیزی نے بتایا کہ متعلقہ آفیسر کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور ان کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ایاز سومرو نے اپنی تحریک استحقاق اپس لے لی ۔ اجلاس میں اسلام آباد ائرپورٹ انتظامیہ کے حوالے سے ایم این اے سید عمران شاہ استحقاق کی تحریک کا معاملہ بھی موخر کردیا گیا سیکرٹری اپوزیشن ڈویژن کا کہنا تھا کہ سٹیشن منیجر کو معطل کرکے ان کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ائرپورٹ پر پارلیمنٹرین کے لئے الگ کاؤنٹر کا انتظام کیا جاسکتا ہے ۔

وزیر مملکت شیخ آفتاب نے کہا کہ کراچی واقعہ میں جو کچھ ہوا اچھا نہیں ہوا کارروائی کی جائے ایاز سومرو نے کہا کہ کراچی ائرپورٹ کے واقع میں نواز لیگ کے عہدیداران ملوث ہیں گڈ گورننس ہوتی تو ایم این ایز کو ایسے حالات دیکھنے نہ پڑے ۔ پی آئی کے متعلقہ افراد کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا جائے شیخ آفتاب نے کہا کہ اگر نواز لیگ یونین ذمہ دار ہوئی تو ان کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی چیئرمین کمیٹی اسد رحمن نے رحمان ملک اور ڈاکٹر رمیش کمار کے ساتھ ذلت آمیز واقع پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات رونما ہونا اچھی روایت نہیں ہے رمیش کمار کی بورڈنگ ہوچکی تھی پھر بھی ان کو جہاز سے اتارا گیا جس پر محمد علی گردیزی نے کہا کہ اس واقع کی مکمل انکوائری کی جارہی ہے اور ایک ذمہ دار افراد کی نشاندہی بھی ہوچکی ہے جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کی جائے گی جو بھی لوگ ادارے سے وابستہ ملوث پائے گئے ان کیخلاف مکمل قانونی کارروائی کی جائے گی جس کے بعد چیئرمین کمیٹی نے معاملہ اگلے اجلاس تک موخر کردیا ۔