بجلی کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے،وزیراعظم، بجلی کی دستیابی اورمناسب قیمت پرفراہمی پرخصوصی توجہ دینے کی ہدایت

جمعہ 3 اکتوبر 2014 08:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملک میں بجلی منصوبوں پرکام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں بجلی منصوبوں پر کام کاجائزہ لینے کیلئے ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کو ملک کے مختلف حصوں میں جاری منصوبوں اورآئندہ مہینوں میں بجلی کی متوقع پیداوار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔انھیں کوئلے اورگیس پرچلنے والے بجلی منصوبوں کی وقت پر تکمیل کے حوالے سے بھی آگاہ کیاگیا۔وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کوہدایت دی کہ وہ لوگوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کی رفتار کو مزید تیزکریں۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی دستیابی اورمناسب قیمت پرفراہمی پرتوجہ مرکوز کی جائے۔

متعلقہ عنوان :