لیبیا، بن غازی میں قائم کیمپ پرپاکستانی محصورین پرمسلح افرادکاحملہ ،40ہزارامریکی ڈالر،10ہزاردینارچھین لئے ،کئی پاکستانی شدیدزخمی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 09:27

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء)لیبیامیں محصورپاکستانیوں کوشدیدمشکلات کاسامنا،بن غازی میں قائم کیمپ پرگزشتہ روزمسلح افرادکاحملہ ،کئی پاکستانیوں کومارمارکرلہولہان کردیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق بن غازی سے موصول ہونے والی حالیہ رپورٹوں میں کہاگیاہے کہ گزشتہ روزبن غازی میں قائم کیمپ پرنامعلوم مسلح افرادنے اچانک حملہ کردیااوروہاں پرمقیم پاکستانی محصورین کومارمارکرلہولہان کردیاگیاجبکہ پاکستانیوں سے چالیس ہزارامریکی ڈالراوردس ہزارلیبین دیناربھی چھین لئے گئے،ذرائع نے بتایاہے کہ اس حملے میں کئی پاکستانیوں کے بازوبھی ٹوٹ گئے ،اس حوالے سے پاکستانی کونسل خانے سے بھی رابطہ کیاگیاہے تاہم متاثرین کوکوئی ریلیف نہیں مل سکا،بن غازی میں مقیم محصورین کاکہناہے کہ وہ بے تابی کے ساتھ پاکستان واپسی کاانتظارکررہے ہیں لیکن حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی پروازیں مہیانہ کرنے کے باعث وہ یہاں رسواہورہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :