1174ارکان اسمبلی میں سے 776ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں، الیکشن کمیشن

جمعرات 2 اکتوبر 2014 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء)1174ارکان اسمبلی میں سے 776ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں ۔وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی ، ،وفاقی وزیر صدرالدین شاہ راشدی ،وفاقی وزیر جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ،مخدوم امین فہیم اور فریال تالپور سمیت دیگر اہم شخصیات نے اثاثے جمع نہیں کروائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 776ارکان اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہے جس میں سے سینیٹ کے 77ارکان ،قومی اسمبلی کے 270،پنجاب اسمبلی کے 197،سندھ اسمبلی سے 114،صوبہ خیبر پختونخوا سے 71اوربلوچستان سے 36ارکان نے اثاثے جمع کرادئیے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی فریال تالپور ،پاکستان تحریک انصاف کے اسد عمر ،پیپلز پارٹی کے صدر مخدوم امین،فہیم ،مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی ،وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر ،مسلم لیگ ن کے دانیال عزیز،،سردار اویس خان لغاری ،پاکستان تحریک انصاف کے عارف علوی،وفاقی وزیر سیفران جنرل رعبدلقادر بلوچ ،وفاقی وزیرصدردین شاہ راشدی اور وفاقی وزیر پوسٹل سروسز نے تاحال اثاثے جمع نہیں کرائے۔