تحریک انصاف نے شیروں کو چھیڑنے کا ٹریلر وزیرآباد میں دیکھ لیا ہے،مریم نواز ،(ن) لیگ کے تحمل اور ضبط کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،ٹوئٹر پر بیان

جمعرات 2 اکتوبر 2014 09:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء)وزیراعظم یوتھ لون سکیم کی چےئرپرسن مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے شیروں کو چھیڑنے کا ٹریلر وزیرآباد میں دیکھ لیا ہے،(ن) لیگ کے تحمل اور ضبط کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شیروں سے پنگا مت لو،وزیرآباد میں جوکچھ ہوا وہ ایک ٹریلر تھا،(ن) لیگ کی صبروتحمل کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،پی ٹی آئی کو مستقبل قریب میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔