قائد اعظم سولرپارک منصوبہ میں درپیش مسائل کو قانون کے دائرہ میں رہ کرحل کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں گی، وزیر خزانہ کی یقین دھانی ،قائد اعظم سولرپارک کے قیام کے پر ایک جامع اور مکمل کیس تیار کر کہ اس میں درپیش رکاوٹوں کے خاتمہ کے لئے ممکنہ حل تجویز کر کہ اس پر وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری حاصل کرنے کے لئے اس کو ای سی سی کے اجلاس میں پیش کریں، وفاقی وزیر خزانہ کی سیکریٹری صنعت و پیداوار کو ہدایت

جمعرات 2 اکتوبر 2014 09:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار راجہ حسن عباس کو ہدایت کی ہے کہ وہ بہاولپور میں قائد اعظم سولرپارک کے قیام کے حوالے سے ایک جامع اور مکمل کیس تیار کر کہ اس میں درپیش رکاوٹوں کے خاتمہ کے لئے تمام ممکنہ حل تجویز کر کہ اس پر وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری حاصل کرنے کے لئے اس کو ای سی سی کے اجلاس میں پیش کریں۔

وفاقی وزیر نے سیکریٹری خزانہ پنجاب محمد جہانزیب خان کو مکمل یقین دھانی کروائی کہ قائد اعظم سولرپارک کے قیام کی راہ میں درپیش تمام مسائل کو قانون کے دائرہ میں رہ کرحل کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں گی۔بدھ کے روز وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ میں پنجاب کے سیکریٹری خزانہ محمد جہانزیب خان سے ملاقات کی جس دوران بہاولپور میں قائد اعظم سولرپارک کے قیام کے حوالے سے معاملات زیر غور لائے گئے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران سیکریٹری خزانہ پنجاب محمد جہانزیب خان نے وفاقی وزیر کو قائد اعظم سولر پارک کے قیام کی راہ میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن کے باعث پارک کے قیام کے منصوبہ کی تکمیل میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں۔

اس پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ اس منصوبہ کی تکمیل کی راہ میں درپیش تمام مسائل کو قانون کے دائرہ میں رہ کرحل کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوشیشیں کی جائیں گی۔

سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے اس موقع پر سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار راجہ حسن عباس کو ہدایت کی کہ وہ اس اہم منصوبہ پر ایک جامع اور مکمل کیس تیار کر کہ اس میں درپیش رکاوٹوں کے خاتمہ کے لئے تمام ممکنہ حل تجویز کر کہ اس کو وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کریں تا کہ اس مسئلہ پر ای سی سی کی منظوری حاصل کی جا سکے۔ اس ملاقات کے دوران سیکریٹری وزارت خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود ، مشیر برائے خزانہ ڈویژن رانا اسد امین ، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت پانی و بجلی سہیل اکبر ،چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیوطارق باجوہ اور سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار راجہ حسن عباس کے علاقہ دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔