پاکستان میں تبدیلی آرہی ہے لیکن الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے،پرویزمشرف ، تبدیلی نہ آئی تو پاکستان کا مستقبل خطرے میں ہے، پاکستان میں سیاسی کلچر میں تبدیلی لانا ہوگی اس کے بعد ہی الیکشن کا فائدہ ہوگا، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں طاہرالقادری کے ساتھ ہوں میں بچہ نہیں بلکہ میری اپنی ایک سوچ ہے تاہم سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک میں دھرنے ہیں اور میری ہمدردیاں دھرنے والوں کے ساتھ ہیں کیونکہ وہ سچ اور حق کی راہ پر ہیں۔ مجھے یقین تھا کہ وطن واپس جانے پر دہشت گردی، عدالتی انتقامی کارروائیوں اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن اس کے باوجود ملکی بہتری اور ترقی کے لیے وطن واپس آیا، آل پاکستان مسلم لیگ کے چوتھے یوم تاسیس کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
جمعرات 2 اکتوبر 2014 09:08
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل(ر) پرویزمشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی آرہی ہے لیکن الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔ تبدیلی نہ آئی تو پاکستان کا مستقبل خطرے میں ہے۔ پاکستان میں سیاسی کلچر میں تبدیلی لانا ہوگی اس کے بعد ہی الیکشن کا فائدہ ہوگا، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں طاہرالقادری کے ساتھ ہوں میں بچہ نہیں بلکہ میری اپنی ایک سوچ ہے تاہم سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک میں دھرنے ہیں اور میری ہمدردیاں دھرنے والوں کے ساتھ ہیں کیونکہ وہ سچ اور حق کی راہ پر ہیں۔
مجھے یقین تھا کہ وطن واپس جانے پر دہشت گردی، عدالتی انتقامی کارروائیوں اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن اس کے باوجود ملکی بہتری اور ترقی کے لیے وطن واپس آیا۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مقامی ہوٹل میں آل پاکستان مسلم لیگ کے چوتھے یوم تاسیس کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے چیف آرگنائزر سید شہاب الدین شاہ حسینی، جنرل سیکرٹری شاہد قریشی، طاہرحسین اور دیگر نے خطاب کیا۔
تقریب میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور افتخاررندھاوا کی قیادت میں وفد نے بھی شرکت کی۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ آج سے چار سال قبل میں نے اے پی ایم ایل قائم کی ۔مجھے آج بھی وہ دن یاد آرہا ہے اور میں سوچ رہا ہوں کہ میں اے پی ایم ایل کیوں قائم کی تھی۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے صدارت کے منصب کو چھوڑا تو میں بیرون ملک چلا گیا ۔دو سال تک مختلف ممالک میں لیکچرز دیتا رہا ۔اس دوران میں نے پاکستان کے حالات دیکھے ۔ان حالات کودیکھ کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا کیونکہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی بجائے تنزلی کا شکار ہوتا جارہا ہے ۔ملک کی معیشت کا پہیہ جام ہوگیا ۔عوام خوشحالی کے بجائے غربت اور افلاس کا شکار ہوتے جارہے ہیں ۔ہر شعبہ تنزلی کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اتنے وسائل اور صلاحیتیں ہیں کہ ہم اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر خود گامزن کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری نظام کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے تبدیلی چاہتے ہیں ۔میری سوچ تھی کہ میں ایک ایسی تیسری سیاسی قوت بناوٴں ،جو ملک میں اصلاحات کرسکے اور تبدیلی لاسکے ۔اسی لیے میں نے اے پی ایم ایل کی بنیاد رکھی ۔انہوں نے کہا کہ 90کی دہائی سے دو جماعتوں کی مسلسل اس ملک پر حکومت ہے اور ایک جماعت اب تیسری مرتبہ حکومت کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت تبدیلی کی اشد ضرورت ہے اور ہمیں تبدیلی لانی ہوگی ۔اگر ہم ملک کے سیاسی نظام میں تبدیلی لائیں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا ۔انہوں نے کہا کہ میری جان کو شدید خطرہ ہے ۔مجھے دہشت گردوں سے بھی خطرہ ہے ۔مجھ پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں ۔لیکن سیکورٹی خدشات ور مقدمات کے باوجود میں پاکستان آیا ۔پاکستان آکر میں نے اے پی ایل کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ میں مقدمات سے گھبرانے والا نہیں۔ کیونکہ آج نہیں کل نہیں آئندہ پانچ برس بعد بھی مجھے پاکستان آنا ہی تھا۔ اسی لیے میں تمام تر خدشات اور جھوٹے مقدمات کے باوجود پاکستان آیا اور یہاں رہ کر تمام مقدمات کا سامنا کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری سوچ ایک عام آدمی سے مختلف ہے۔ میں صرف پاکستان کے لیے سوچتا ہوں۔ پاکستان میرا ملک ہے، یہاں میرا خاندان موجود ہیں۔ یہاں میرے چاہنے والے لوگ ہیں، اس ملک سے مجھے بہت محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ 2013ء کے انتخابات میں تبدیلی آجائے گی اور کوئی تیسری سیاسی قوت ملک میں تبدیلی لائے گی لیکن مجھے ایک سازش کے تحت انتخابات سے آوٴٹ کردیا گیا۔ زندگی بھر مجھے انتخابات میں حصہ لینے کی پابندی لگادی جو غیرآئینی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے کیسوں میں الجھا دیا گیا اور آرٹیکل 6 کا مقدمہ بنادیا گیا۔ غداری کا جھوٹا گیا مجھ پر بنایا گیا، میں پوچنا چاہتا ہوں کہ کیا میں غدار ہوں؟ کیا میں نے اس ملک کے ساتھ غداری کی ہے؟ میں نے 40 برس فوج میں گزارے ہیں۔
آرمی چیف رہا۔ صدر پاکستان کے منصب پر 10 سال تک خدمات انجام دیں۔ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، دنیابھر میں پاکستان کا نام روشن کیا اور پاکستان کو ایک پہچان دی۔ کیا محاذ جنگ پر لڑنے والا ایک فوجی ملک کا غدار ہوسکتا ہے؟ میں نے اس ملک کے لیے جنگیں لڑی ہیں اور اس ملک کی ترقی کے لیے اپنا خون پسینہ ایک کیا ہے۔ آرٹیکل 6 کا مقدمہ جھوٹا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ مجھے انصاف ملے گا اور حق وسچ کی فتح ہوگی۔ پرویزمشرف نے کہا کہ جب مجھے الیکشن سے آوٴٹ کیا گیا تو میری جماعت نے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا جب میں ہی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا تھا تو میری جماعت کس طرح کامیاب ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات کے نتائج کو دیکھ لیں، ان انتخابات کے بعد بھی ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وہی سسٹم ہے، وہی حکومت ہے، وہی چہرے ہیں، وہی جاگیردارانہ نظام ہیں۔ 2013ء سے پہلے بھی 5 برس دیکھ لیں اور انتخابات کے بعد کی بھی صورت حال دیکھ لیں، ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، بجلی پانی کا بحران ہے، امن وامان کی صورت حال مخدوش ہے۔ حکومتی نظام کمزور ہوگیا ہے۔ اگر اب بھی تبدیلی نہ آئی تو پاکستان کا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی لوگ بھی الزام لگاتے ہیں کہ میں طاہرالقادری کے ساتھ ہوں اور ان کے ایجنڈے کی حمایت کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ الزام احمقانہ اور بچکانہ حرکت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں حق اور سچائی کی طرف ہوں، اس وقت جن لوگوں نے ملک میں دھرنے دیے ہوئے ہیں۔ یہ سچائی اور حق کی طرف ہے۔ ان کی باتوں میں سچائی کاوژن ہے، میری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی عہدے کا لالچ نہیں ہے۔ میں عام آدمی کی طرح ہر وقت کام کرنے کے لیے تیار رہتا ہوں۔ اس وقت حالات یہ بتا رہے ہیں کہ وفاق کا صوبے پر کنٹرول نہیں، صوبے خودمختار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے اور جلد تبدیلی آنے والی ہے، حکومت میں بھی تبدیلی آنے والی ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ نیشنل گورنمنٹ بنے گی یا ٹیکنوکریٹ حکومت بنے گی یا عبوری حکومت بن سکتی ہے۔ تبدیلی آرہی ہے لیکن انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے پہلے ہمیں اس ملک میں اصلاحات لانا ہوگی، الیکشن کے نظام کو مضبوط کرنا ہوگا، معیشت کو ترقی کے ٹریک پر لانا ہوگا اور ایک ایسی تیسری قوت بنانے ہوگی جو ملک کو حقیقی معنوں میں جمہوریت کی طرف گامزن کرے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات اور احتساب سے قبل جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف کی حکومت صحیح کام کرے گی اور وہ خوشحالی لائیں گے تو میں ان کا بھرپور ساتھ دوں گا، میرا ان سے ذاتی اختلاف ہوسکتا ہے لیکن اگر ملک کی ترقی ہوگی تو میں ہر ایک کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو اپنی ذات کا نہیں بلکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی جب ہوگی جب ہم اختیارات نچلی سطح تک منتقل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میٹروبس کے نام پر پورا اسلام آباد کھود دیا گیا ہے اور لوگ اس سے تنگ ہیں، یہ کیسی ترقی ہے؟ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی ضرورت ہے اور ملک تب ہی ترقی کرسکتا ہے جب ہم تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا موجودہ سیاسی نظام کو تبدیل کرنا ہوگااور ایسا نظام قائم کرنا ہوگا جس میں سب کو مساوی حقوق حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب میں ایم کیو ایم کے لوگ بھی بیٹھے ہیں میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور میرا خطاب گلگت بلتستان اور چترال وغیرہ میں سنا جارہا ہے وہاں کے لوگ میرے دل کے قریب ہیں میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اے پی ایل ایم کی تنظیم نو ٹاوٴن اور محلوں کی سطح پر کرنی ہوگی۔ ایک لائن دو لائن نہیں بلکہ یکساں لائن اختیار کرنی ہوگی اور تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تنظیم نو پر توجہ دینا ہوگی، اگر تنظیم مضبوط ہوگی تو ہم اپنے ایجنڈے پر کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا نعرہ یہ ہے کہ سب سے پہلے پاکستان۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ہم مل کر ملک سے دہشت گردی، انتہاپسندی اور دیگر چیلنجز کے خاتمے کے لیے مل کر جدوجہد کریں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 2 اکتوبر 2014 کی مزید خبریں
-
ایشین گیمز ، ہاکی کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت کے ساتھ آج ہوگا
-
ایشین گیمزمیں خاتون بھارتی باکسر نے مبینہ جانبدارانہ فیصلے پر میڈل پہنے سے انکارکردیا،ستارہ دیوی نے کانسی کا تمغہ ہاتھ میں وصول کیا اور پھر دوسرے نمبر پر آنے والی جنوبی کوریائی باکسر کو تھما دیا
-
پاکستانی ٹیم سعید اجمل اور یونس خان کے بغیر بھی خطرناک ہے ، آسٹریلین کوچ ، ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے ساتھ سیریز نہایت اہم ہے ، تیاریوں میں مدد ملے گی ، میڈیا سے گفتگو
-
شہبازشریف کا رات گئے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے فلڈ کے اجلاس سے خطاب ،سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی ادائیگی کے عمل کی ما نیٹرنگ کیلئے غیر علانیہ دورے کروں گا ، شہبازشریف ... مزید
-
فیصل آباد،لیگی ایم پی اے راناشعیب ادریس کو پولیس کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے بے گناہ قرارد یدیا، انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں رپورٹ پیش
-
عمران خان کے حکم کے مطابق نومبر میں بلدیاتی الیکشن کرانے کو تیار ہیں، اسد قیصر ،چند قانونی پے چیدگیوں کی وجہ سے قانونی سازی کے بغیر بلدیاتی الیکشن کرانے میں مشکلات کا سامنا ہوگا،شمالی وزیر ستان ... مزید
-
حیدرآباد و نواحی علاقوں میں زہریلی کچی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 10ہوگئی، ہلاکتوں میں اضافے کے بعد پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن شروع کردیا
-
پیپلز پارٹی میں مورثی سیاست نہیں ہے اور اس کا الزام دینے والے حقائق سے بے خبر ،شرجیل میمن ، بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ماں کا مشن آگے بڑھانے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے۔ اس ملک کو آئین، جمہوریت،عوام کو آواز ... مزید
-
بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کیلئے مشتعل راہ بنیں گے، یوسف رضا گیلانی،ملک چلانا آسان کام نہیں،وزیراعظم ہوتا تو حکومت عمران خان کو دے دیتا،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے نظریاتی سیاست کی ضرورت ہے، ... مزید
-
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے ”آئی آر آئی ایس سسٹم“ میں خامیوں کا انکشاف،ٹیکس دہندگان کیلئے ویب پورٹل کے ذریعے الیکٹرانیکلی ٹیکس گوشوارے اورویلتھ سٹیٹمنٹس جمع کروانے میں مشکلات،پاکستان ٹیکس بارایسوسی ... مزید
-
کوئٹہ ، کچلاک کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا‘ پائلٹ محفوظ رہا،طیارہ تربیتی پرواز پر تھا فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، ترجمان پاک فضائیہ
-
جعلی ڈگری کیس، سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے ایم پی اے کی رکنیت بحال کردی
-
ممتاز بھٹو کا (ن) لیگ چھوڑنے کا اعلان، تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ، عمران خان کے لاہور جلسے نے حکمرانوں کی نیندیں اڑادی ،نواز شریف کے ساتھ پارلیمنٹ میں دوست جماعتیں آج مڈٹرم الیکشن کی باتیں ... مزید
-
عابد شیر علی کا بیورو کریسی کے ہمراہ نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کا دورہ،” گو نواز گو “ نعرے کے خطرے کے پیش نظر عوامی اجتماع میں جانے سے گریز
-
برطانیہ میں مکڑی کے کاٹنے پر خاتون کے 14 آپریشن
-
یوکرین ، ایک اور رکن پارلیمنٹ کولوگوں نے مارمارکر لہولہان کردیا
-
افغانستان ، فوجی بس کے نزدیک خود کش دھماکہ ، سات فوجیوں سمیت دس افراد ہلاک ، پندرہ زخمی
-
عرا ق ، بغداد ایک بارپھر دھماکوں سے گونج اٹھا ، 35 افراد ہلاک، در جنو ں زخمی ،ضلع الحریہ میں دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 20 افراد ، زعفرانیہ میں 7، ساب البور میں 5جبکہ الشولہ میں 3افراد ہلاک ہو ئے‘ ... مزید
-
بحرانوں کی صورت میں فوری ردعمل ،امریکی میرین کور کے 23سو فوجی مشرق وسطیٰ تعینات کرنے کا منصوبہ
-
کیلیفورنیا میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی
-
امریکہ ارجنٹینا حکومت الٹ کر مجھے قتل کر سکتا ہے‘ کرسٹینا کرچنز
-
آسٹریلوی ، پارلیمنٹ نے انسداد دہشت گردی کے نئے قانون کی منظوری دے دی
-
’ جہادی نسل‘کی تیاری کے لیے خواتین کی داعش میں شمولیت، دنیا بھر سے متشدد خیالات رکھنے والی دوشیزائیں شام اور عراق میں سرگرم جہادیوں کے ساتھ نکاح کے لیے طویل مسافت طے کر کے ان ملکوں میں پہنچ رہی ہیں۔معاملہ ... مزید
-
ایران: توہین پیغمبر پر نفسیات دان کو پھانسی دیدی گئی ،بان کی مون کی ایران میں پھانسیوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش
-
اتنے مسائل ہیں کہ ترجیحات کا تعین کرنا مشکل ہے،وزیر اعظم ،ہمسایہ ملک نے سیلاب کی اطلاع تاخیر سے دی،پنجاب حکومت نے سابقہ حکومت کی نسبت بہترر کار کردگی کا مظاہرہ کیا،امداد کی پہلی قسط عید سے قبل اور ... مزید
-
آرمی چیف کا آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت پر مکمل اطمینان کا اظہار، آپریشن کے دوران حاصل کی جانے والی کامیابیاں قابل تحسین ہیں ، جنرل راحیل شریف
-
لاہور جلسے کے بعد 3 ارب روپے دیکر خریدنے کی کوشش کی گئی، عمران خان، اسمبلیوں میں چور اور قاتل بیٹھے ہیں ملک میں غریب کیلئے کوئی قانون نہیں نئے پاکستان میں کوئی تفریق نہیں ہو گی، میچ جیت چکے ہیں اگلی ... مزید
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا ملک گیردھرنوں کااعلان ،اب ہرشہرمیں دھرنااورنظام کامرناہوگا،”گونوازگو“کی تحریک ہرگھرتک پھیلے گی ،دھرناملک گیرانقلاب میں پھیلے گا،دھرنے کے شرکاء سے خطاب
-
سیلاب متاثرین کی تقریب ، نواز شریف کے جانے کے بعد گو نواز گو کے نعرے ، لیگی ارکان کے آنے پرمظاہرین بھاگ اٹھے ،احتجاج کرنے والے متاثرین سیلاب نہیں ، تحریک انصاف کے کارکن تھے ، توفیق بٹ کی گفتگو
-
کوئٹہ میں دودکانوں پر دستی بم حملوں اورفائرنگ، 4افرادجاں بحق،10زخمی
-
وزیر اعظم نااہلی کیس، لارجر بنچ بنانے کی تینوں درخواستیں مسترد
-
پاکستان میں تبدیلی آرہی ہے لیکن الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے،پرویزمشرف ، تبدیلی نہ آئی تو پاکستان کا مستقبل خطرے میں ہے، پاکستان میں سیاسی کلچر میں تبدیلی لانا ہوگی اس کے بعد ہی الیکشن کا فائدہ ... مزید
-
بھارتی فوج کی باغ سیکٹرکے علاقے بدوری میں بلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں
-
تحریک انصاف نے دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصانات کے حکومتی دعوؤں کو مسترد کردیا ،ناقص حکومتی پالیسیوں ، بدترین معاشی نظم و ضبط اور بجلی بحران کے خاتمے میں حکومت کی ناکامی کو ملکی معیشت کی تباہی ... مزید
-
عمرا ن خا ن سیاسی قیا دت کیخلا ف نعرے با زی بند کرائیں ورنہ انجام اچھا نہیں ہو گا ، شہباز شریف ، وزیر اعلی کی سر گو دھا آمد کے موقع پر انتظامیہ انتہائی خوفزدہ رہی ،وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں ”گو نواز ... مزید
-
حریت راہنماؤں کیساتھ ملاقات سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا‘ سرتاج عزیز،بھارت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو پاکستان بات چیت کیلئے تیار ہے‘ بیان
-
الیکشن کمیشن نے انتخابی غداریوں سے متعلق الیکشن ٹریبونلزکی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ،410میں سے 326مقدمات نمٹائے گئے ،حکمران جماعت کے 13ارکان نااہل ہوئے ،چارکے حق میں فیصلے ہوئے،رپورٹ
-
نیب کی سابق وزیر خوراک بلوچستان سمیت تین مقدمات کی تحقیقات شروع ، تمام مقدمات کی تحقیقات کا کام تیز اور کرپٹ افراد کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے ،چیئرمین نیب کی تمام افسران کو ہدایات
-
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
عمران خان اینٹی چین تعلقات کی مہم چلا رہے ہیں،ان کی منفی سیاست کے باوجود پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، احسن اقبال،دھرنے والے اپنی سیاست کی خاطر اہل اسلام آباد کی عید خراب نہ کریں،میڈیا کے ذریعے ... مزید
-
سپریم کورٹ نے موجودہ انتخابی نظام کیخلاف دائر درخواست خارج کردی، پارلیمانی کمیٹی کو موجودہ نظام کو یکسر تبدیل کرنے کی ہدایات جاری نہیں کرسکتے،فیصلہ،ذاتی طور پر موجودہ انتخابی نظام کو نہیں مانتا ... مزید
-
قائد اعظم سولرپارک منصوبہ میں درپیش مسائل کو قانون کے دائرہ میں رہ کرحل کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں گی، وزیر خزانہ کی یقین دھانی ،قائد اعظم سولرپارک کے قیام کے پر ایک جامع اور مکمل کیس ... مزید
-
سیلاب متاثرین میں امدادی رقوم کی ادائیگی شروع، پہلے روز32کروڑ25لاکھ روپے تقسیم،وزیراعلی نے سیلاب سے متاثرہ5اضلاع میں12ہزار سے زائد خاندانوں کو ادائیگی کے عمل کی نگرانی کی،ایک ہی روز میں 32کروڑ25لاکھ ... مزید
-
18اکتوبر کے جلسے میں بلاول، نواز شریف کو جھنڈی دکھادیں گے‘شاہ محمودقریشی ،ملک دستور کی وجہ سے متحدہے ،دستور کے مطابق چلو گے تو ساتھ چلیں گے ، اگر کسی نے اسے توڑنے کے کوشش کی تو کوئی ساتھ نہیں دے گا‘صدرسپریم ... مزید
-
جاوید ہاشمی کا تحریک انصاف کی رکنیت اور صدارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان، میں ایسی پارٹی جو ملک اور جمہوریت کو تباہ کرنا چاہتی ہو اور اس کا ایجنڈا کا علم نہ ہو جس میں سازشیں ہوتی ہوں ایسی پارٹی کا صدر ... مزید
-
سینٹ کی دفاع کمیٹی نے سیاچن گلیشئر کا مسئلہ طے کرنے کیلئے اسے امن پارک بنانے کی تجویز دیدی، سیاچن گلیشیر ایسامعاملہ ہے کہ دو گنجے ایک کنگھی کے لئے لڑتے ہیں ،مشاہد حسین،بھارت کو دل و دماغ بڑا کرنا ... مزید
-
پاک فوج ہر مظلوم کے لیے امید کی آخری کرن ہے، قائد ایم کیوایم الطاف حسین،میرے کسی جملے سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہوتو معذرت خواہ ہوں، قائد ایم کیو ایم
-
تحریک انصاف نے شیروں کو چھیڑنے کا ٹریلر وزیرآباد میں دیکھ لیا ہے،مریم نواز ،(ن) لیگ کے تحمل اور ضبط کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،ٹوئٹر پر بیان
-
1174ارکان اسمبلی میں سے 776ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں، الیکشن کمیشن
-
2013کے انتخابات گزشتہ دس انتخابات سے بہتر تھے:پلڈاٹ ، اس بات کے کوئی شواہد نہیں کہ نتائج تبدیل کرنے کیلئے کوئی منظم دھاندلی کی گئی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال محبوب کا انٹرویو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.