ابھی بھی تحریک انصاف کا صدر ہوں ،تحریک انصاف نے میرے خلاف ضمنی انتخابات میں پہلے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا، اب ایک امید وار کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔یہ پی ٹی آئی کی دوغلی پالیسی ہے، جاوید ہاشمی،عمران خان نے مجھے جو نوٹس بھیجا ہے میں اس کا جواب دینا چاہتا ہوں۔عمران مجھے دس اکتوبر کے جلسے میں بلائیں میں اپنا موقف پارٹی اور عوام کے سامنے پیش کروں گا ، جو فیصلہ عوام دیں گے وہ مجھے منظور ہوگا۔ پریس کانفرنس

بدھ 1 اکتوبر 2014 08:15

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اکتوبر۔2014ء)تحریک انصاف کے باغی صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں ابھی بھی تحریک انصاف کا صدر ہوں ،تحریک انصاف نے میرے کے خلاف ضمنی انتخابات میں پہلے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا اور اب ایک امید وار کیحمایت کا اعلان کر دیا ہے۔یہ پی ٹی آئی کی دوغلی پالیسی ہے ۔عمران خان نے مجھے جو نوٹس بھیجا ہے میں اس کا جواب دینا چاہتا ہوں۔

عمران مجھے دس اکتوبر کے جلسے میں بلائیں میں اپنا موقف پارٹی اور عوام کے سامنے پیش کروں گا اور جو فیصلہ عوام دیں گے وہ مجھے منظور ہوگا۔یہ بات انہوں نے منگل کے روز یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے شوکاز نوٹس میں29 اکتوبر کو بلایا گیا ہے حالانکہ مجھے ملتان کے جلسہ میں بلایا جائے تا کہ میں اپنا موقف عوام کے سامنے پیش کروں ۔

(جاری ہے)

بند کمرے میں میراموقف نہ لیا جائے ۔میرا ستحقاق ہے کہ میں اپنا جواب پارٹی چیئرمین اور عوام کے سامنے پیش کروں ۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے پاس وسائل بہت ہیں ہمارا الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو سامنے رکھتے ہوئے اہمیت دیتا ہے۔میں جہانگیر ترین کے وسائل کا مقابلہ نہیں کر سکتا تاہم عمران خان نے کہا کہ وسائل کا مقابلہ جنون سے کیا جانا چاہیے اس لئے میں جنون سے کروں گا۔

پی ٹی آئی نے میرے خلاف امید وار نامزد کر دیا ہے ۔عجیب فیصلہ ہے کہ ایک طرف الیکشن کمیشن کو نہیں مانتے اور دوسری طرف الیکشن میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔اگر الیکشن لڑنا ہے تو شاہ محمود کو چاہیے کہ وہ میرے خلاف الیکشن لڑ ے۔شاہ محمود نے مجھے کراچی کے جلسے میں برا بھلا کہا یہ مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا پارٹی سے پہلا جھگڑا یہ تھا کہ سپریم کورٹ کو ٹیکنو کریٹ حکومت بنانے کا اختیار نہیں ہے اور دوسرا جھگڑا سول نافرمانی کے اعلان کا ہے۔

عمران خان سول نافرمانی کا اعلان برطانیہ میں کرتے تو آج جیل میں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس تحریک انصاف کی بہت سی کہانیاں ہیں،پاشا کیا کررہا تھا اور عمران اور قادری کی نکیل کسی اور کے ہاتھ میں ہے اور وہ اپنی مرضی کی سمت چلا رہا ہے ۔ملتان کی عوام میرا بھر پور استقبال کررہے ہیں ۔میں مسلمان ہوں اور رات کو قرآن مجید کی تلاوت اور درودھ شریف پڑھے بغیر نہیں سوتا۔

۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں عمران کو کہتا ہوں کہ شیخ رشید کو ملتان کے جلسے میں بلائیں ۔شاہ محمود کی سیٹ خالی ہونے والی ہے اور میرے مقابلہ وہ الیکشن لڑ کر دیکھ لیں عوام کس کے ساتھ ہے۔میں نے اپنا استعفی آئین اور جمہوریت کے حق میں دیا ہے۔شاہ محمود میڈیا سے استعفی کی بات کرتے ہیں سپیکر کے پاس نہیں جاتے وہاں جائیں اور منظور کرائیں ۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں کا جو انجام ہونا تھا وہ دھرنے والوں کو نظر آ چکا ہے ۔آج دھرنے والے مشکلات سے دو چار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگ آزادی میرے حلقے سے لڑی گئی اور میں اپنے حلقے کی جنگ لڑ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آج میرے لئے مسلم لیگ (ن) سامنے آئی ہے ۔میں نے کسی سے کوئی بات نہیں کی ۔میں مسلم لیگ ن کا مشکور ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران مجھے کنٹینر پر بلائیں تمام معاملات حل ہو جائیں گے۔