جاگی ہوئی قوم کو اب کوئی نہیں سلا سکتا، عمران خان ،لاہور جلسے میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ شریک ہوئے، نواز شریف جب بھی عوام میں جائیں گے ایک ہی نعرہ لگے گا، حکمران بھکاریوں کی طرح بھیک مانگتے ہیں، میاں صاحب نے قرضوں کا ریکارڈ توڑ دیا، جمعرات کو میانوالی اور جمعہ کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ ہوگا، عید پر مجھے بہت مزہ آئے گا، دھرنے سے خطاب

بدھ 1 اکتوبر 2014 08:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اکتوبر۔2014ء ) عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور جلسے میں 10 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے، کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں نومبر میں بلدیاتی انتخابات کرادیں گے، جاگی ہوئی قوم کو اب کوئی نہیں سلا سکتا، نواز شریف جب بھی عوام میں جائیں گے ایک ہی نعرہ لگے گا، حکمران بھکاریوں کی طرح بھیک مانگتے ہیں، میاں صاحب نے قرضوں کا ریکارڈ توڑ دیا، مقروض قوم کبھی ترقی نہیں کرسکتی۔

اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ جب سونے لگتا ہوں تو آواز آتی ہے گو نواز گو، سوچتاں ہوں نواز شریف کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا، لاہور میں پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا، جہاں اندازے کے مطابق 7 سے 11 لاکھ لوگ آئے، پرانے پاکستان کے راستے بند کردیئے، جاگی ہوئی قوم کو اب کوئی نہیں سلا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب بھی عوام میں جائیں گے ایک ہی نعرہ لگے گا، جمعرات کو میانوالی اور جمعہ کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ ہوگا، عید پر مجھے بہت مزہ آئے گا، کارکنوں نے کپتان سے زیادہ اسٹیمنا دکھایا، افضل خان کو بھی آپ کی وجہ سے سچ بولنے کا حوصلہ ملا۔

کپتان کا کہنا ہے کہ سعد رفیق نے کہا آپ حلقے کھولے، ہم بھی کھولتے ہیں،اسپیکر نے حلقے پر 10 ماہ تک اسٹے آرڈر لیا، پی پی147 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر ساڑھے 3 ہزار ووٹ جعلی نکلے، 60 پولنگ اسٹیشنز میں قومی اسمبلی کے ووٹ نکلے، 265 میں سے 168 پولنگ اسٹیشنز میں بوگس ووٹ نکلے، فارم 14 اب تک ویب سائٹ پر شائع نہیں کیا گیا، سعد رفیق کے حلقے میں آدھے سے زیادہ اسٹیشنز پر فارم 14 ہی نہیں تھا۔

وہ کہتے ہیں کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ نہیں رک رہی، مجرموں کو سزا ملنے تک معاشرہ نہیں چل سکتا، قانون سب کو انصاف دیتا ہے تو قوم ترقی کرتی ہے، حکمران بھکاریوں کی طرح مانگتے پھرتے ہیں، میاں صاحب نے قرضوں کا ریکارڈ توڑ دیا، ہر پاکستانی ایک لاکھ روپے کا مقروض ہوگیا، قرضے لینے والی قوم ترقی نہیں کرسکتی، دنیا میں کوئی چیز مفت نہیں ملتی،پیسہ دے کر ملک کو غلام بنایا جاتا ہے، امداد سے تھوڑے سے طبقے کو فائدہ ہوتا ہے۔پی ٹی آئی چیف نے کہا کہ دھرنا نہ ہوتا تو بجلی کی قیمت مزید مہنگی ہوتی، بڑے کام کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، ملکی استحکام کیلئے خرچے اور آمدن برابر کرنا ہوں گے۔