آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ، 2016 ء سے قبل عام انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک سسٹم استعمال نہیں ہوسکے گا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن

بدھ 1 اکتوبر 2014 07:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1اکتوبر۔2014ء) آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ‘ 2016 ء سے قبل عام انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک سسٹم استعمال نہیں ہوسکے گا۔ منگل کو الیکشن کمیشن نے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018 ء کے عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین اوربائیومیٹرک سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

الیکٹرانک اور بائیومیٹرک سسٹم کے تحت 2016 ء میں کسی بھی صورت عام انتخابات میں یہ دونوں سسٹم استعمال نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے والی مختلف گیارہ کمپنیوں نے بریفنگ دی

انہوں نے حکومت سے کہا ہے کہ الیکٹرانک مشین اور بائیومیٹرک سسٹم کے استعمال کیلئے ساٹھ دن کے اندر قانون سازی کریں۔

(جاری ہے)

کیونکہ قانون سازی کے بغیر ان کا استعمال ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کیلئے پہلے پائلٹ کے طور پر یہ پراجیکٹ روشناس کرائیں گے تاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے عوام کو صحیح آگاہ کر سکیں اور ان سے متعلق شکایات دور کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ دو سال میں الیکٹرانک مشین تیار ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیس ہزار روپے میں پڑے گی اور الیکشن کمیشن کو دو لاکھ سے زائد الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں چاہیے ہوں گی اور اس پر الیکشن کمیشن نے کام شروع کردیا ہے اور جلد ہی ووٹنگ مشین کی خریداری کا مرحلہ شروع کردیا جائے گا۔