سرتاج عزیز کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات‘ اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال،چین پاکستان میں اقتصادی ترقی اور ملک کو شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت دینے کا حامی ہے‘ چینی وزیر خارجہ،پاکستانی حکومت اور عوام دونوں تعلقات کے فروغ کیلئے چین کے صدر کے دورے کے منتظر ہیں‘ سرتاج عزیز

اتوار 28 ستمبر 2014 09:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28ستمبر۔2014ء) پاکستانی وزارت خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے نیویارک میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف نومبر میں ہونے والے ہیک کے رہنماؤں کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کریں۔

جبکہ چینی صدر کو بھی جیسے ہی موقع ملا پاکستان کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کے د رمیان اقتصادی و تجارتی راہداری کو فروغ کیلئے مکمل کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت دینے کا بھی بھرپور حامی ہے۔ اس موقع پرمشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام دونوں ہی چینی صدر کے دورے کے منتظر ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین مختلف اہم امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی راہداری کو فروغ دینے کیلئے مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :