وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا موٴقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔ مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کی تائید جاری رکھیں گے۔ اعزاز احمدچوہدری ،مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے ، بھارت کی پروا نہیں،پاکستان بھارت کے ساتھ برابری کے بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے،پاکستان عالمی امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا،وزیراعظم کی امریکی نائب صدر جوبائیڈن سے ملاقات خوشگوار رہی۔ جس میں جوہری استحکام اور توانائی بحران پر بات ہوئی ،سیکریٹری خارجہ کی صحافیوں کو بریفنگ

اتوار 28 ستمبر 2014 09:27

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28ستمبر۔2014ء ) سیکریٹری خارجہ اعزاز احمدچوہدری کا کہنا ہے وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا موٴقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔ مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کی تائید جاری رکھیں گے۔ کشمیرکے مسئلے پر پورا پاکستان متحد ہے ، بھارت کی ناراضی کی کوئی پروا نہیں۔ ۔سیکریٹری خارجہ نے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ نیویارک اور اقوام متحدہ میں خطاب سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ برابری کے بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران پاکستان کے موٴقف کو بھرپور انداز میں پیش کیا۔ پاکستان مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے سیاسی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔لاہورمعاہدے کے تناظرمیں مسئلہ کشمیرکواجاگرکیاگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب کسی کی خواہش پرنہیں قومی مفادمیں کیا۔ ۔اعزازچوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف کی امریکی نائب صدر جوبائیڈن سے ملاقات خوشگوار رہی۔ جس میں جوہری استحکام اور توانائی بحران پر بات ہوئی