وزیراعظم نواز شریف کی اوبامہ سے ملاقات کی حسرت دل ہی میں رہ گئی،وزیراعظم اوبامہ کی جانب سے دیئے گئے ڈنر میں شرکت سے بھی محروم

ہفتہ 27 ستمبر 2014 08:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27ستمبر۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جنہوں نے دنیا کے مہنگے ترین ہوٹل والڈروف اسٹوریا کے خصوصی صدارتی سویٹ میں مخصوص کمرے حاصل کئے تھے اسی جگہ امریکہ کے صدر اوبامہ سے ملاقات کی حسرت دل میں رہ گئی۔ وزیراعظم نواز شریف جو اس دن نیویارک پہنچے تھے شام میں صدر اوبامہ کی جانب سے دیئے گئے ڈنر میں شرکت سے بھی محروم رہ گئے انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق انہیں صدر اوبامہ سے مصافحہ کرنے کی یقین دہانی کرانے سے انتظامیہ نے انکار کردیا تھا۔

میاں نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں بھی شرکت نہیں کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز چوہدری پوچھے گئے سوال کے جواب میں تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور دیگرمصروفیات کا عذر پیش کیا۔

(جاری ہے)

ادھر میاں نواز شریف نے گزشتہ شام مسلم لیگی کارکنوں اور پاکستان ڈے پریڈ کے عہدیداروں سے ملاقات کی جن میں بعض کشمیری رہنماء بھی شریک تھے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر مسلم لیگی کارکنوں کی اس ملاقات کو کمیونٹی ڈنر کے طور پر پیش کیا گیا۔ خبر رساں ادارے گزشتہ روز اور اس سے قبل یہ خبر پہلے ہی دے چکا تھا کہ مخصوص گروپ کے لوگوں سے ملاقات کو کمیونٹی ڈنر کا رنگ دیا جائے گا کیونکہ پاکستانی سفارت کاروں اور حکومتی وفد کو اندیشہ تھا کہ استقبالیہ تقریب میں وزیراعظم کے خلاف گو نواز گو کے نعرے لگائے جاسکتے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے سرکاری خرچ پر آئے صحافیوں سے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں تبادلہ خیال کیا اور انہیں اس دورے کی خصوصی مثبت کوریج کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے بعض صحافیوں سے ایک گھنٹے تک ملاقات کی تاہم بان کی مون کے استقبالیہ میں شرکت نہیں کی انہیں یہی بتایا گیا تھا کہ وہاں ان سے گو نواز گو سے متعلق استفسار کیا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم نے مسلم لیگی وفد سے ملاقات کی میڈیا چینلز پر کمیونٹی ڈنر کے طور پر پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں جمعے کی علی الصبح اپین ہوٹل میں ناشتے کی خصوصی دعوت دی روایتی پاکستانی ناشتے کی ڈشیں وزیراعظم اور ان کے خاندانی باورچی نے تیار کیں وزیراعظم کے خلاف تحریک انصاف عوامی تحریک منہاج القرآن اور اے پی ایم ایل کا بہت بڑا مظاہرہ ہو رہا ہے جس میں شرکت کیلئے مظاہرین اقوام متحدہ کے سامنے جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں حکومتی پارٹی میں اپنے حامیوں کو اقوام متحدہ کے سامنے پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :