مقناطیسی سیاہی معیار کے مطابق تھی، پی سی ایس آئی آر

ہفتہ 27 ستمبر 2014 08:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27ستمبر۔2014ء) پی سی ایس آئی آر نے کہا ہے کہ انتخابات 2013میں استعمال ہونے والی مقناطیسی سیاہی معیار کے مطابق تیار کی گئی تھی، لیکن اس کی میعاد 4 سے 6 گھنٹے تک ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

قائم مقام چیف الیکشن کمشنر انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں اجلاس کے دوران انتخابات میں دھاندلی سے متعلق الزامات کا جائزہ لیا گیا۔ پی سی ایس آئی آر نے الیکشن کمیشن کو رپورٹ پیش گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کہ عام انتخابات کے لیے مقناطیسی سیاہی کے چار لاکھ 45 ہزار 334 مقناطیسی سیاہی کے پیڈ تیار کیے گئے۔ اس سیاہی کی تیاری پر 9 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات ہوئے۔