عمران کس منہ سے پشاور میں جنگلا بس شروع کر رہے ہیں، شہباز شریف

ہفتہ 27 ستمبر 2014 08:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27ستمبر۔2014ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والے عمران خان کس منہ سے پشاور میں جنگلا بس شروع کر رہے ہیں، میڈیا رپورٹ کے مطابق جھنگ کے سیلاب زدہ علاقے پیر کوٹ سدھا نہ میں متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھر نے والو ں کو خیال نہ ایا کہ وہ ناچ گا نے کی محفلیں ختم کر کے عوام کے دکھ درد میں شریک ہو ں ، عوام وعدہ کر یں کہ وہ بھی دھرنے والو ں کو الیکشن میں ایسے ہی ڈبو ئیں گے جیسے انہیں سیلاب نے ڈبو یا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ ائندہ سیلاب کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا ئیں گے اور اربوں رو پے کی لا گت سے تریمو ں ہیڈ ورکس کو وسیع کیا جا ئے گا۔