عمران خان کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط ،تحریک انصاف کے استعفے جمع نہ کرانے والے تین رکن اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی سفارش کر دی، تحریک انصاف کے کسی رکن اسمبلی نے اپنے استعفے رضا کارانہ طور پر جمع نہیں کرائے ۔سپیکر پر لازم ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل64 کے تحت استعفوں کی تصدیق کرے، یہ اطمینان کرے کہ استعفے اصلی ہیں یا جعلی اور کیا ارکان اسمبلی نے کسی دباؤ کے تحت دیئے ہیں یا رضا کارانہ طور پر دیئے ہیں،سپیکر

ہفتہ 27 ستمبر 2014 08:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27ستمبر۔2014ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز کو خط ۔تحریک انصاف کے استعفے جمع نہ کرانے والے تین رکن اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی سفارش کر دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا جس کے متن میں کہاگیا ہے کہ تحریک انصاف کے تین ارکان اسمبلی جن میں ناصر خٹک،گلزار خان اور مسرت زہیب جو کہ خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہوئی تھیں ان ارکان نے پارٹی اصولوں کی خلاف ورزی کی اور چیئرمین کے حکم پر عمل نہ کرتے ہوئے اپنے استعفے اپنی قیادت کو جمع نہیں کرائے۔

لہذا ان ارکان اسمبلی کی رکنیت ختم کی جائے ۔دوسری جانب سپیکر آفس کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کسی رکن اسمبلی نے اپنے استعفے رضا کارانہ طور پر جمع نہیں کرائے ۔سپیکر پر لازم ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل64 کے تحت استعفوں کی تصدیق کرے اور یہ اطمینان کرے کہ استعفے اصلی ہیں یا جعلی اور کیا ارکان اسمبلی نے کسی دباؤ کے تحت دیئے ہیں یا رضا کارانہ طور پر دیئے ہیں اس سے قبل جاوید ہاشمی بھی پریس کانفرنس میں کہہ چکے ہیں کہ استعفے رضا کارانہ طور پر نہیں بلکہ عمران خان کے دباؤ کے تحت دیئے گئے ہیں۔