لائن آف کنٹرول پر کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی کا موثر جواب دیا جائے گا‘ جنرل راحیل شریف،قوم کو مادر وطن کی حفاظت کیلئے تعینات سپاہیوں پر فخر ہے‘ چیف آف آرمی سٹاف کی لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کے دورہ پر گفتگو، لائن آف کنٹرول کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کاگ جوانوں کی تیاریوں اور نطریہ پر مکمل اطمینان کا اظہار

ہفتہ 27 ستمبر 2014 07:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27ستمبر۔2014ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ لائن آف کنترول پر کسی بھی استعال انگیز کارروائی کا موثر جواب دیا جائے گا۔ قوم کو مادر وطن کی حفاظت کیلئے تعینات سپاہیوں پر فخر ہے آئی ایس پی آر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار چیف آف آرمی سٹاف نے جمعہ کے روز جہلم کے قریب لائن آف کنٹرول کے ساتھ اگلے علاقوں میں تعینات فوجی دستوں کے دورہ کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہیں لائن آف کنٹرول کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ فوجی دستوں سے بات کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے جوانوں کے مورال اور اگلے محاذوں پر آپریشنل تیاریون کی تعریف کی ۔ آرمی چیف نے جوانوں کی تیاریوں اور نطریہ پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے ملک کی حفاظت کیلئے لائن آف کنٹرول پر افسران اور پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں اور عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس سے پہلے آرمی چیف کے پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باوجوہ نے ان کا استقبال کیا۔