پاک بھارت مذاکرات پر ڈیڈ لاک برقرار،نیو یارک میں مودی کا نوازشریف سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ،سید اکبر اللہ

جمعہ 26 ستمبر 2014 08:34

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26ستمبر۔2014ء)بھارت نے واضح کیا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کا اپنے پاکستانی ہم منصب میاں نوازشریف کے ساتھ ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا ہے کہ اپنے دورے کے دوران نریندر مودی سری لنکا کے صدر،بنگلہ دیش اور نیال کے وزرائے اعظم کے ساتھ نیو یارک میں الگ الگ طور پر ون ٹو ون ملاقات کریں گے جو کہ ان کی پہلی ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم نریندر مودی ہمسایوں کے ساتھ پہلی پایسی پروگرام پر چل کر سری لنکا کے صدر مہندرا واجپائی بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور نیپال کے وزیر اعظم سشیل کوتیرا کے ساتھ نیو یارک میں علیحدہ علیحدہ طور پر ون ٹو ون ملاقات کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ 29 ستمبر کو امریکی صدر باراک اوباما نے وزیر اعظم مودی کے اعزاز ذاتی طور پر ایک ڈینر کا اہتمام کیا ہے جبکہ وہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔