اڈیالہ جیل میں جیل پولیس کے ایک اہلکار نے سزائے موت کے پاکستانی نژاد برطانوی مجرم اصغر کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا ، حالت خطرے سے باہر، اب تک کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم جیل کی ایلیٹ فورس کے اہلکار محمد یوسف کی مجرم راجہ اصغر سے بظاہرکوئی ذاتی رنجش نہیں تھی اور اس ضمن میں تمام باتیں تفتیش میں آ جائیں گی۔ایلیٹ فورس اہلکار

جمعہ 26 ستمبر 2014 08:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26ستمبر۔2014ء) اڈیالہ جیل میں جیل پولیس کے ایک اہلکار نے سزائے موت کے پاکستانی نژاد برطانوی مجرم اصغر کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔مقامی پولیس کے مطابق زخمی مجرم راجہ اصغر علی کو راولپنڈی کی ایک عدالت نے توہین مذہب کے مقدمے میں موت کی سزا سنائی تھی۔تھانہ صدر بیرونی کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اصغر علی جیل میں اپنی بیرک میں موجود تھے کہ جیل کی ایلیٹ فورس کے اہلکار ملزم یوسف نے وہاں جا کر ان پر فائرنگ کر دی۔

اہلکار کے مطابق فائرنگ کی آواز سن کر سکیورٹی پر تعینات دیگر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور ملزم پر قابو پا لیا اور اس سے اسلحہ لے لیا۔

(جاری ہے)

اہلکار کے مطابق فائرنگ کی آواز سن کر سکیورٹی پر تعینات دیگر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور ملزم پر قابو پا لیا اور اس سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ راجہ اصغر کو زخمی حالت میں جیل کے ہسپتال میں ہی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اْن کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

راجہ اصغر کو زخمی حالت میں جیل کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اْن کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔جیل کی انتظامیہ کے مطابق ملزم یوسف ایلیٹ فورس کے اْن اہلکاروں میں شامل ہیں جنھیں جیل کے اندر کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

ادھر مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اْنھیں اس بارے میں جیل کی انتظامیہ نے کوئی اطلاع نہیں دی تھی کہ ایلیٹ فورس کے کتنے اہلکاروں کو جیل کے اندر حفاظتی نقطہ نظر سے تعینات کیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق راجہ اصغر کو راولپنڈی کی ایک مقامی عدالت نے توہین مذہب کے ایک مقدمے میں موت کی سزا سْنائی تھی تاہم مجرم نے اس عدالتی فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر رکھا ہے۔پولیس اہلکار کے مطابق وقوعہ کے روز ملزم یوسف کی ڈیوٹی نہیں تھی اور وہ ایک منصوبے کے تحت سرکاری پستول اور خنجر لے کر جیل کے اندر داخل ہوا اور راجہ اصغر پر فائرنگ کر دی۔

مقامی پولیس کے اہلکار کے مطابق وقوعہ کے روز ملزم یوسف کی ڈیوٹی نہیں تھی اور وہ ایک منصوبے کے تحت سرکاری پستول اور خنجر لے کر جیل کے اندر داخل ہوا اور راجہ اصغر پر فائرنگ کردی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانے کی بجائے سول لائن پولیس سٹیشن میں منتقل کردیا ہے اور تحققیات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔مقامی پولیس کے مطابق اس کے علاوہ اس معاملے کی بھی چھان بین کی جارہی ہے کہ ملزم نے یہ اقدام کسی شخصیت کے کہنے پر کیا ہے یا اس کا ذاتی فعل ہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانے کی بجائے سول لائن پولیس سٹیشن میں منتقل کر دیا ہے اور تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔مقامی پولیس کے مطابق اس کے علاوہ اس معاملے کی بھی چھان بین کی جارہی ہے کہ ملزم نے یہ اقدام کسی کے کہنے پر کیا ہے یا اس کا ذاتی فعل ہے۔اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ مشتاق اعوان کا کہنا تھا کہ اب تک کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم جیل کی ایلیٹ فورس کے اہلکار محمد یوسف کی مجرم راجہ اصغر سے بظاہرکوئی ذاتی رنجش نہیں تھی اور اس ضمن میں تمام باتیں تفتیش میں آ جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :