پاکستان کا دہشتگردی سے جامع انداز میں نمٹنے پر زور،عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کو مضبوط بنائے؛مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا سلامتی کونسل سے خطاب

جمعہ 26 ستمبر 2014 08:26

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26ستمبر۔2014ء)وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کو مضبوط بنائے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ عالمی برادری تنازعات کوحل اور پرتشدد انتہا پسندی کا خاتمہ کرنے سمیت دہشتگردی سے جامع انداز میں نمٹے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کو مضبوط بنائے۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔اس موقع پر سلامتی کونسل نے ایک قرارداد کی منظوری دی جس میں دہشت گردی کے خاتمے کرے اور دہشتگردی کے ناسور کو پروان چڑھنے سے روکنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :