کامیابی حاصل کرنے تک کنٹینر میں رہوں گا ، عمران خان

جمعہ 26 ستمبر 2014 07:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26ستمبر۔2014ء)تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ شکست تسلیم نہ کرنے والا انسان کامیاب ہوتا ہے۔ "اسٹیٹس کو" کوعوام کی طاقت سے شکست دیں گے۔ حکمران قرضوں کی ادائیگی کے لیے نئے قرضے لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج عوام اکٹھی ہو رہی ہے جس کا خوف مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں بھی سنا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دو جماعتوں کے اسٹیٹس کو عوام کی طاقت سے ہرائیں گے۔ تحریک انصاف کے قائد کا کہنا تھا کہ مشن اور جدوجہد کا کوئی ٹائم فریم نہیں ہوتا۔ کامیابی حاصل کرنے تک وہ کنٹینر میں ہی رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 55 لاکھ بچے تعلیم اسکول نہیں جا سکے۔ نئے پاکستان میں سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :