وفاق نے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی سے متعلق وائٹ پیپر جاری کر دیا ،صوبائی حکومت قوم کو بتائے کہ اس نے صوبے میں کون سی دودھ کی نہریں بہائی ہیں ، پرویز رشید اور ماروی میمن،

جمعہ 26 ستمبر 2014 07:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26ستمبر۔2014ء ) وفاق نے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی سے متعلق وائٹ پیپر جاری کر دیا اور کہ صوبائی حکومت قوم کو بتائے کہ اس نے صوبے میں کون سی دودھ کی نہریں بہائی ہیں ۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کی غیر موجودگی میں حکومت چلائی جا رہی ہے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں میں روح پرواز کر چکی ہے صرف جسم بچ گیا ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جماعتوں کی سفارش پر دھرنوں والوں کو پارلیمنٹ کے ہاوس کے سامنے آنے دیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ دھرنے میں کھڑ ے ہو کر کچھ شعبدہ باز دو دن اور ایماپئر کی انگلی کرنے کی باتیں کرتے تھے اب وہ ٹھس ہو گئے ہیں قوم نے ان کی مداری دیکھ لی ہے ۔

(جاری ہے)

ماروی میمن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی توقعات پر پوری نہیں اتر سکی۔

صوبے میں ریونیو پنجاب سے بھی کم رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا خیبرپختونخوا میں امن وامان کیوجہ سے بزنس مین کی زندگی مشکل ہو چکی ہے ضرب عضب کے کسی شہید فوجی کے گھر عمران نہیں گئے۔

خیبرپختونخوا میں نیا پاکستان کی بجائے لوگوں نے ڈی چوک میں نیا پاکستان دیکھا۔ ماروی میمن نے کہا منشور میں کیے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا۔ خیبرپختونخوا کا ترقیاتی بجٹ پوری طرح استعمال نہیں کیا ، کارکنوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھی کچھ نہیں کیا گیا۔ ضعلی ہیڈکوارٹراسپتالوں کی اپ گریڈیشن نہیں کر سکے اور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری بھی نہیں لا سکے۔

کے پی کے پارلیمنٹرینز کی سیلری بڑھائی گئیں۔ عمران نے 90 دن کرپشن کے خاتمے کا اعلان کیا تھا جو پورا نہیں ہوا۔ عمران کو باقی صوبوں میں بڑا کچھ نظر آتا ہے اپنے صوبے میں نظر نہیں آ رہا۔ خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع ڈینگی سے متاثر ہیں انہوں کے کہا کہ پشاور میں پولیو کے ریزروائر ہیں تحریک انصاف وفاقی حکومت پر تنقید کرنے سے پہلے صوبے کے بچوں کو پولیو سے تو بچائیے پھر دوسروں پر تنقید کرے انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواکی حکومت ہر محاز پر ناکام ہو چکی ہے

متعلقہ عنوان :