لندن پلان چینی صدرکادورہ ملتوی کرنے کی سب سے بڑی سازش تھی ، شہباز شریف ،دھرنوں کی فنڈنگ چوہدری برادران لوٹی ہوئی دولت سے کررہے ہیں ، وزیر اعلی پنجاب

بدھ 24 ستمبر 2014 08:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24ستمبر۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہاہے کہ دھرنوں اوراحتجاج سے پاکستان کوبدنام اورمعیشت کوتباہ کردیا،لندن کاگھناوٴناپلان سب کے سامنے آگیا،لندن پلان چینی صدرکادورہ ملتوی کرنے کی سب سے بڑی سازش تھی ،دورہ ملتوی کراکر18کروڑعوام کامعاشی قتل کیاگیا۔دھرنوں کی فنڈنگ چوہدری برادران لوٹی ہوئی دولت سے کررہے ہیں ۔

شہبازشریف نے نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں کہاکہ ایک طرف پنجاب میں 1973ء کے بعدسب سے بڑاسیلابی ریلاآیاجس نے چاروں طرف تباہی مچادی اوردوسری طرف دھرنے اوراحتجاج ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دھرنوں اوراحتجاج پاکستان کوبدنام کیااورمعیشت کوتباہ کردیاہے ان دھرنوں کی وجہ سے چینی صدرکادورہ ملتوی ہواجوکہ طے تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لندن پلان کھل کردنیاکے سامنے آگیاہے اس پلان میں چینی صدرکے دورے کوملتوی کرنے اورپاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے بجلی کے جوکارخانے لگنے تھے انہیں ختم کرنے کی سازش تھی دھرنوں نے 18کروڑعوام کامعاشی قتل کیااورلندن مٰں جوسکرپٹ بنااس کے مکروہ چہرے طاہرالقادری ،عمران خان اورچوہدری برادران سامنے آگئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ دھرنوں میں لگنے والے اربوں روپے چوہدری برادران اوران کے حواریوں کے معاف کرائے گئے ،قرضوں سے آرہے ہیں ،چوہدری برادران کے دورمیں پنجاب بینک کولوٹاگیااوراس پرسترارب روپے کاڈاکہ ڈالاگیااوریہ رقم اب دھرنوں پرخرچ کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ چینی صدرکے دورے کے موقع پربجلی کے کئی منصوبوں کے معاہدے ہونے تھے جوکہ دھرنوں کی وجہ سے نہیں ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ لوگ پانی میں ڈوبے ہیں اورعمران خان اسلام آبادمیں ناچ گانے کی محفلوں میں مصروف ہیں ،طاہرالقادری کاتعلق جھنگ سے ہے وہ سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی کیلئے بھی آجاتے ۔انہوں نے کہاکہ دھرنوں پرخرچ ہونے والی رقم سے سیلاب متاثرین کی مددکی جاتی تواچھاہوتا۔

متعلقہ عنوان :