بلاول بھٹو زرداری کا کشمیر بارے بیان احمقانہ ہے، بھارت

بدھ 24 ستمبر 2014 08:24

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24ستمبر۔2014ء)بھارت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کشمیر بارے حالیہ بیان کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ تھا اور رہے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو بھارت سے علیحدہ نہیں کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ کشمیر کو بھارت کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بارے بلاول بھٹو کا بیان احمقانہ پن ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی طرف کسی کو آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :