پاکستان ،آسٹریلیا کا دوطرفہ تجارتی واقتصادی تعلقات کوتوسعت دینے پراتفاق،آئندہ سال وزیر اعظم کے متوقع دورہِ آسٹریلیا سے دوطرفہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے،پاکستان ، آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ تجار ت کو وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،؛مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ سے ملاقات

بدھ 24 ستمبر 2014 08:24

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24ستمبر۔2014ء)پاکستان اورآسٹریلیا نے دوطرفہ تجارتی اوراقتصادی تعلقات کوتوسعت دینے پراتفاق کیا ہے۔یہ ا تفاقِ رائے وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی بشپ کے درمیان گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا جس میں افغانستان سمیت موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پردونوں وزراء نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ تجارت اور اقتصاد ی تعلقات کو وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے دفاع کے شعبے میں موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے فریقین نے افغانستان سمیت موجودہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کے آئندہ سال کے شروع میں متوقع دورہِ آسٹریلیا پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔سرتاج عزیز نے آسٹریلوی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔