شمالی وزیرستان آپریشن ضرب عضب جاری ، فضائی کارروائی میں 19 دہشت گرد ہلاک

بدھ 24 ستمبر 2014 08:05

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24ستمبر۔2014ء) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب میں فضائی کارروائی کے دوران جیٹ طیاروں کی بمباری سے 19 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیژرستان کے علاقے غلام خان اور پشت زیارت میں فورسز نے جیٹ طیاروں سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 19 دہشت گردوں کو جہنم رسید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور ہر گزرتے دن کیساتھ پاک فوج منزل مقصود کی طرف گامزن ہے۔