ڈبلیو ایچ او نے کراچی کے گڈاپ ٹاؤن کو پولیو کا گڑھ قراردیدیا،پہلی بار پاکستان میں 200 پولیو کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، ادارہ کا اظہار تشویش

منگل 23 ستمبر 2014 04:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان واحد ملک ہے جہاں پولیو کے کیسز سب سے زیادہ ہیں‘ کراچی کے گڈاپ ٹاؤن کو پولیو کا گڑھ قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں رواں سال پولیو کے 166 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس وقت پوری دنیا کے کیسز میں پاکستان واحد ملک ہے جہاں سب سے زایدہ پولیو کیسز رپورٹ ہوئے۔ پوری دنیا کے کیسز میں 82 فیصد پاکستان کے ہیں۔ رواں سال مزید پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے باعث پہلی بار پاکستان میں 200 پولیو کے کیس رپورٹ ہوئے۔ کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن کو پولیو کا گڑھ قرار دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :