28ستمبربروزاتوارکومینارپاکستان پرجلسہ کریں گے ،عمران خان،حکومت نے 6میں سے ہماراکوئی مطالبہ نہیں مانا،5مطالبات ماننے کی باتیں جھوٹ ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 23 ستمبر 2014 04:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ 28ستمبربروزاتوارکومینارپاکستان پرجلسہ کریں گے ،حکومت نے 6میں سے ہماراکوئی مطالبہ نہیں مانا،5مطالبات ماننے کی باتیں جھوٹ ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دھرناجاری رہے گا،کہیں نہیں جائیں گے ،یہی قربانی کریں گے ،لندن میں طاہرالقادری سے ملاقات ہوگئی توکیاہوگیاہے ،لندن پلان کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ،طاہرالقادری سے ڈیورس میں ملاقات ہوچکی ہے ،ایم کیوایم سے کوئی مک مکانہیں ہے ،کسی کوسنگل آڈٹ نہیں کرناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف28ستمبرکولاہورمیں جلسہ کریگی۔