وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزراء کی بجلی کے اضافی بلوں پروفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف اوروزیرمملکت عابدشیرعلی پرشدیدتنقید،وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنادفاع کرتے ہوئے وزارت میں دیگروزراء کی مداخلت کاشکوہ بھی کیا،پھربرہم ہوکراجلاس سے اٹھ کرچلے گئے

منگل 23 ستمبر 2014 04:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزراء نے بجلی کے اضافی بلوں پروفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف اوروزیرمملکت عابدشیرعلی پرشدیدتنقیدکی ،وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنادفاع کرتے ہوئے وزارت میں دیگروزراء کی مداخلت کاشکوہ بھی کیااورپھربرہم ہوکراجلاس سے اٹھ کرچلے گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پیرکوہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزراء نے پانی وبجلی کے وفاقی وزیراوروزیرمملکت کوشدیدتنقیدکانشانہ بنایااورکہاکہ بجلی کے اضافی بلوں کی وجہ سے وہ اپنے حلقے کے عوام کے سامنے جانے کے قابل بھی نہیں رہے وزراء نے انکشاف کیاکہ ان کے اپنے بلوں میں بھی سوگنااضافہ ہواہے اس موقع پرخواجہ آصف اورنرگس سیٹھی نے بلوں میں اضافے کاذمہ دارمیٹرریڈرزکوقراردیدیااورخواجہ آصف جوکہ وزیردفاع بھی ہیں مسلسل اپناہی دفاع کرتے رہے تاہم جب ان پرشدیدتنقیدہوئی وہ برہم ہوگئے اوراجلاس سے اٹھ کرچلے گئے ۔

خواجہ آصف نے یہ بھی شکوہ کیاکہ ان کی وزارت میں کچھ وزراء مداخلت کررہے ہیں اورانہیں کام نہیں کرنے دیاجارہاہے۔

متعلقہ عنوان :