40دن کے دھرنے نے بادشاہ سلامت کی نیندیں حرام کردیں، عمران خان ، آزادی رضاکارکانیاپروگرام شروع کررہے ہیں، سونامی کااگلاپڑاوٴمینارپاکستان میں ہوگا، نوازشریف کے استعفے کے بعداندرون سندھ اوربلوچستان جاوٴں گا،حکمرانوں نے عوام پر70ارب روپے کی اووربلنگ کی ،عوام کواپنے حق کیلئے اتھ کھڑاہوناہوگا،قوم نیاپاکستان بنائے گی ،40، دھرنے سے خطاب

منگل 23 ستمبر 2014 04:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ آزادی رضاکارکانیاپروگرام شروع کررہے ہیں ،سونامی کااگلاپڑاوٴمینارپاکستان میں ہوگا،نوازشریف کے استعفے کے بعداندرون سندھ اوربلوچستان جاوٴں گا،حکمرانوں نے عوام پر70ارب روپے کی اووربلنگ کی ،عوام کواپنے حق کیلئے اتھ کھڑاہوناہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ قوم نے فیصلہ کرلیاہے کہ وہ انصاف اورظلم برداشت نہیں کریں گے ،پولیس کے خوف کے باوجودلوگ یہاں کھڑے ہیں ،لوگ جاگ رہے ہیں ،نوازشریف کااستعفیٰ لیکررہیں گے ،گھرگھرمیں پیغام جارہاہے ،نئے پاکستان کیلئے علامہ اقبال کاشاہین بنناہوگا۔قوم نیاپاکستان بنائے گی ،40دن سے بادشاہ سلامت کی نیندیں حرام کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نوازشریف جہاں جارہے ہیں وہاں گونوازگوکے نعرے لگ رہے ہیں ،کراچی کے جلسے میں تمام زبانیں بولنے والے موجودتھے،لیڈرہمیشہ انصاف کرتاہے اپنے رشتہ داروں کواوپرلیکرنہیں آتا،نوازشریف کااستعفیٰ لیکرسندھ اوربلوچستان جاوٴں گا،اندرون سندھ لوگوں کاکوئی پرسان حال نہیں ،لوگوں پرظلم ہوتاہے ،لوگوں سے جانوروں جیساسلوک ہورہاہے ،سندھی عوام کوناانصافی قبول نہیں کرنی چاہئے ،ہم ان ظالموں کامقابلہ کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں غریبوں کیلئے کوئی سہولیات نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ حکمران اپنے مفادکیلئے لوگوں کوتقسیم کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ غریب مررہاہے اورحکمران عیاشیاں کررہے ہیں ،دس کروڑپاکستانیوں نے پینے کاپانی نہیں ہے ،نئے پاکستان میں تعلیم کایکساں نظام لائیں گے ،تعلیم پرتوجہ دیں گے توٹیلنٹ اوپرآئیگا،خیبرپختونخواہ میں 28فیصدتعلیم پرخرچ کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سترارب روپے کی اووربلنگ کی گئی ،عوام کوناانصافی کے خلاف اٹھ کھڑاہوناہوگا،اگرعوام حقوق کیلئے کھڑے نہ ہوئے تومزیداووربلنگ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے آزادی رضاکارپروگرام شروع کرنے کافیصلہ کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ سونامی کااگلاپڑاوٴمینارپاکستان ہوگا،اتوارکوسونامی لاہورپہنچے گا،مینارپاکستان میں لوگوں کوسمندرجمع کریں گے۔