پی ٹی آئی جلسہ، کتنے آدمی تھے؟ متضاد دعوے ، دھرنے میں 3 لاکھ سے زائد افراد شریک تھے ،پی ٹی آئی، 60 سے 70 افراد ہزار لوگ موجود تھے ،حساس ادارے،ایک لاکھ تھے،پولیس، ڈیڑھ لاکھ تھے، آزاد ذرائع

پیر 22 ستمبر 2014 08:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کا کراچی میں جلسہ تو یقیناً کامیاب رہا تاہم اس میں شریک افراد سے متعلق متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں، پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ دھرنے میں 3 لاکھ سے زائد افراد شریک تھے جن میں اکثریت خواتین کی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا، تاہم دھرنے میں موجود افراد پر الگ الگ رائے سامنے آرہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جلسے میں ایک لاکھ افراد شریک ہوئے، حساس اداروں کا کہنا ہے کہ 60 سے 70 افراد ہزار لوگ موجود تھے جبکہ آزاد ذرائع جلسے میں ڈیڑھ لاکھ افراد کی موجودگی کا بتا رہے ہیں ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی جلسے میں 3 لاکھ افراد شریک ہوئے، جن میں اکثریت خواتین کی تھی۔