طاہرالقادری اورعمران خان سے ملاقات ثابت ہوجائے توسیاست چھوڑدوں گا،گورنرپنجاب ،جاویدہاشمی کے الزامات پردکھ ہواہے ،گورنرکے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا،ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 22 ستمبر 2014 08:53

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء)گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے کہاہے کہ طاہرالقادری اورعمران خان سے ملاقات ثابت ہوجائے توسیاست چھوڑدوں گا،جاویدہاشمی کے الزامات پردکھ ہواہے ،گورنرکے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا،ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیشہ اصولوں پرسیاست کی ہے کسی سازش کاکبھی حصہ نہیں بنا،پاکستان کی بدقسمتی ہے جس کادل چاہتاہے کہ الزام لگادیتاہے ،جاویدہاشمی کے الزامات پردکھ ہوا،لندن میں طاہرالقادری اورعمران خان سے لندن میں ملاقاتیں نہیں کیں اگرملاقاتیں ثابت ہوجائیں توسیاست چھوڑدوں گا،ورنہ جاویدہاشمی معافی مانگیں یاوہ سیاست چھوڑدیں ۔

انہوں نے کہاکہ میں لوگوں کامشکل کاساتھی ہوں سازشوں میں شریک نہیں ہوتا،سیلاب متاثرین کیلئے فنڈزریزنگ کے لئے جرمنی آیا24ستمبرکوپاکستان پہنچ کرسیدھاگورنرہاوٴس جاوٴں گا،استعفے کی خبریں محض افواہیں ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ،برطانیہ کے نوازشریف کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔