عمران خان کا کراچی میں جلسہ سیاسی مک مکا تھا ، پر ویز رشید ،انہوں نے کہا تم میرے بارے میں کچھ نہ کہو میں تمہارے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا،عمران خان چودہ ماہ میں صوبہ خیبر پختونخوا میں کونسا انقلاب لائے ہیں یہ دھرنے سے جان چھوڑانا چاہتے ہیں ،وفاقی وزیر اطلاعات

پیر 22 ستمبر 2014 08:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22ستمبر۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پر ویز رشید نے کہا کہ عمران خان کا کراچی میں جلسہ سیاسی مک مکا تھا ،انہوں نے کہا کہ تم میرے بارے میں کچھ نہ کہو میں تمہارے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے عمران خان چودہ ماہ میں صوبہ خیبر پختونخوا میں کونسا انقلاب لائے ہیں یہ دھرنے سے جان چھوڑانا چاھتے ہیں کبھی بنی گالہ رہتے ہیں کبھی دھرنے میں تحریک انصاف نے دھرنے دے کر سیلاب متااثرین سے توجہ ہٹانا چا ھتے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران کو جھوٹا الزام لگانے کے ثبوت کی بجائے مائیک کا استعمال کر تے ہیں یہ قوم سے جھوٹ بولتے رہے کہ قادری سے لند میں ملاقات نہیں ہوئی تحریک انصاف صرف انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دنیا بھر میں پاکستان کو لاقانونیت والی ریاست کے طور پر پیش کیا انہوں نے جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کے بارے میں قوم کو کچھ نہیں بتایا وہ شیخ رشید کو گود لے کر کونسا نیا پاکستان بنا نا چاھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران سندھ میں ہندووں کا ذکر تو کرتے ہیں جبکہ خیبر پختونخوامیں سکھ احتجاج کرتے ہیں کیا گجرات کے چوہدری اور جھنگ کا قادری نئے پاکستان کی دیواریں بنائیں